راجن پور،مسلسل بارش سے ندی نالوں میں طغیانی ، درجنوں دیہات کا زمینی راستہ منقطع

منگل 16 جون 2015 13:36

راجن پور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 جون۔2015ء) راجن پور میں کوہ سلیمان پر مسلسل بارش کی وجہ سے ندی نا لوں میں طغیانی آگئی ، لنڈی سیدان اور ھڑند سمیت درجنوں دیہات کا زمینی راستہ منقطع ہوگیا ، جامپور اور راجن پور کو جانے والے ہزاروں لوگوں کو مشکلات کا سامنا رہا۔کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلے میں بار ش کے بعد لنڈی سیدان ،ھڑن ، بوھلی ، بمبلی اور لعل گڑھ کے ندی نالے بپھر گئے۔

(جاری ہے)

طغیانی کے باعث درجنوں دیہات کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔ ہر طرف کیچڑ اور تا حد نگاہ پھیلے پانی نے لوگوں کی زندگی اجیران بنا دی۔ ایک طرف نوجوان موٹر سائیکلوں کو دھکیل کر پانی سے گزارتے رہے جبکہ دوسری جانب عمر رسیدہ افراد سروں پر سامان اٹھائے کمر کمر پانی سے گزرنے پر مجبور ہوگئے۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ہر سال ترقیاتی فنڈز ملتے ہیں لیکن آج تک کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا۔

متعلقہ عنوان :