نادرا صرف شناختی کارڈ کے اجراء کیلئے بنا ہے ،انتخابات کیلئے نہیں ، پی پی 100 گوجرانوالہ کے ضمنی انتخاب میں بائیو میٹرک کے استعمال کا تجربہ نہیں کر سکتے، نادرا حکام ، الیکشن کمیشن کے حکام کی اندرونی کہانی

منگل 16 جون 2015 19:43

نادرا صرف شناختی کارڈ کے اجراء کیلئے بنا ہے ،انتخابات کیلئے نہیں ، ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 جون۔2015ء) نادرا نے بائیومیٹرک تصدیق اور آن لائن انتخابات کرانے سے ہاتھ کھڑے کرتے ہوئے کہا ہے کہ نادرا صرف شناختی کارڈ کے اجراء کیلئے بنا ہے۔ انتخابات کرانے کیلئے نہیں ۔ پی پی 100 گوجرانوالہ کے ضمنی انتخاب میں بائیو میٹرک کے استعمال کا تجربہ نہیں کر سکتے۔

(جاری ہے)

منگل کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کا اجلاس ہوا جس میں بائیو میٹرک انتخابات کرانے کے حوالے سے غور کیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق اجلاس کی اندرونی کہانی سے معلوم ہوا ہے کہ نادرا نے بائیو میٹرک سسٹم اور آن لائن انتخابات کرانے سے ہاتھ کھڑے کر دئیے ہیں اور کہا ہے کہ نادرا صرف شناختی کارڈ کے اجراء کیلئے بنا ہے اور انتخابات کروانا اس کا کام نہیں ہے ۔ ہم پنجاب کے حلقہ پی پی 100 گوجرانوالہ کے ضمنی انتخاب میں بائیو میٹرک سسٹم کے استعمال کا تجربہ نہیں کر سکتے۔