جامعہ کراچی: ایم بی بی ایس تھرڈ اور فورتھ پروفیشنل کے سالانہ امتحانات کی تاریخ کا اعلان

منگل 16 جون 2015 20:08

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 جون۔2015ء)جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیہ کے مطابق ایم بی بی ایس تھرڈ اور فورتھ پروفیشنل سالانہ امتحانات برائے2015 ء کے امتحانات کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے جس کے مطابق ایم بی بی ایس تھرڈ پروفیشنل کے امتحانات 22 تا26 جون،جبکہ ایم بی بی ایس فورتھ پروفیشنل کے امتحانات 23 جون تایکم جولائی 2015 ء نیوکلاس رومز فیکلٹی آف سائنس نزد شعبہ فزیالوجی منعقد ہونگے۔امتحانات صبح 10:00 تا دوپہر 1:00 بجے تک منعقد ہونگے۔