Live Updates

حکومتیں ٹھیک کام کریں تو این جی اوز کی ضرورت نہ پڑے‘کسی این جی او کو راتوں رات بند کر پھر سے کھول دینا درست نہیں

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان کی میڈیا سے بات چیت

منگل 16 جون 2015 23:03

حکومتیں ٹھیک کام کریں تو این جی اوز کی ضرورت نہ پڑے‘کسی این جی او کو ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 جون۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ حکومتیں ٹھیک سے کام کریں تو این جی اوز کی ضرورت ہی نہ پڑے، کسی این جی او کو راتوں رات بند کر پھر سے کھول دینا درست نہیں۔

(جاری ہے)

وہ منگل کو یہاں میڈیا سے بات چیت کر رہی تھیں۔ ریحام خان نے کہاکہ پاکستان میں این جی اوز کے لئے آنے والے فنڈزکی مانیٹرنگ ضروری ہے، مگرکسی این جی او کو راتوں رات بند کر کے کھولنا درست نہیں۔ایک سوال کے جواب میں ریحام خان کا کہنا تھا کہ سیو دی چلڈرن کے معاملے پر این جی او کو حکومت کے اعتراضات خود ہی دور کر لینے چاہئیں

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات