وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان کی تاندلیانوالہ شوگر مل کے خلاف نیب نے تحقیقات کا آغاز کردیا

منگل 16 جون 2015 23:58

وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان کی تاندلیانوالہ شوگر مل کے خلاف ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 جون۔2015ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو ہارون اختر خان کی تاندلیانوالہ شوگر مل کے خلاف نیب نے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیور (نیب ) نے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو ہارون اختر خان کی تاندلیانوالہ شوگر مل کے خلاف نیب نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔

تاندلیانوالہ شوگر مل سابق وزیرتجارت ہمایوں اختر ان کے بھائی ہارون اختر اور ان کے خاندان کی ملکیت ہے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ 4 جون کو ایک اہم وفاقی وزیر کی سفارش پر ہارون اختر کو وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے ریونیو مقرر کیا گیا تھا ۔ وہ مسلم لیگ (ق) کے دور میں سینیٹر بھی رہ چکے ہیں ، ان کی شوگر مل کے خلاف سنگین نوعیت کے الزامات ہیں ، تاندلیانوالہ شوگر ملز پر 6922.736 ڈالر کی مشتبہ منتقلی کا الزام ہے اور اس حوالے سے نیب میں کیس کی تحقیقات جاری ہیں ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک ماہ قبل ہمایوں اختر اور ہارون اختر خان کا پی ٹی آئی میں شمولیت کے سلسلے میں شاہ محمود قریشی کے ذریعے تحریک انصاف سے رابطہ ہوا تھا تاہم جہانگیر ترین کی مخالفت کے باعث تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے انہیں پارٹی میں شامل کرنے سے انکار کردیا ۔

متعلقہ عنوان :