بھارت میں صرف سایہ پڑنے پر ہی اونچی ذات والے ہندووٴں کا دلت لڑکی پر بہیمانہ تشدد
بدھ 17 جون 2015 13:23
بھوپال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 جون۔2015ء) بھارت میں نچلی ذات کے ہندووٴں کو اونچی ذات والوں کی جانب سے مسلسل متعصبانہ سلوک کا سامنا ہے ‘ لڑکی کو اس کا سایہ اونچی ذاتی والے شخص پر پڑنے کے باعث تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
(جاری ہے)
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے گاوٴں گنیش پورہ میں دلت گھرانے سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی کنویں سے پانی نکال رہی تھی کہ اس دوران اس کا سایہ قریب کھڑے ایک اونچی ذات والے ہندو پر پڑگیا جس پر اس کے خاندان کی خواتین نے شدید برہمی کا اظہار کیا اور ایک خاتون نے لڑکی کو دوبارہ اس علاقے میں نظر آنے کی صورت میں جان سے مارنے کی دھمکی دی۔
متاثرہ خاندان کی جانب سے جب پولیس میں رپورٹ درج کرانے کی کوشش کی گئی تو اونچی ذات والے ہندووٴں نے انہیں روکنے کی کوشش کی اور دھمکیاں دیں تاہم بعد ازاں پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی
-
واٹس ایپ نے بھارت میں اپنے آپریشن بند کرنے کے دھمکی دے دی
-
امریکہ کی جانب سے نام نہاد ’’حد سے زیادہ پیداوار ‘‘ایک جھوٹا بیانیہ ہے ، چین
-
حرمین انتظامیہ کی زائرین کو ماسک پہننے کی ہدایت
-
اہلیہ پر کرپشن کے الزامات، ہسپانوی وزیراعظم کا استعفی نہ دینے کا فیصلہ
-
امریکا کے بعد فرانس کی یونیورسٹیوں میں بھی غزہ کے حق میں احتجاج
-
بھارت ، مقابلے کے امتحان کے تیاری کرنے والے طلبہ خود کشیاں کرنے لگے
-
بھارت ، اطراف تیندوے کی موجودگی سے شہریوں میں خوف
-
امریکی سرزمین پرقتل کی بھارتی سازش پروائٹ ہائوس کا بیان آ گیا
-
بھارت، شرپسندوں نے مسجد میں گھس کر امام کو شہید کردیا
-
امریکا میں ملزم کی پولیس پر فائرنگ، 4 افسران ہلاک
-
امریکی صدرکے قطری امیر، مصری ہم منصب کو فون
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.