Live Updates

لندن : عمران خان کی مبینہ بیٹی ٹائران وائٹ نے اپنی سالگرہ عمران‌خان کے بیٹوں اور ان کی سابق اہلیہ جمائمہ گولڈ سمتھ کے ساتھ منائی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 17 جون 2015 16:06

لندن : عمران خان کی مبینہ بیٹی ٹائران وائٹ نے اپنی سالگرہ عمران‌خان ..

لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 17 جون 2015 ء) : عمران خان کی مبینہ بیٹی ٹائیرائن جیڈ نے اپنی سالگرہ عمران خان کے بیٹوں اور ان کی سابق اہلیہ جمائمہ گولڈ سمتھ کے ساتھ منائی . سلگرہ کی تقریب کی ایک تصویر بھی جمائمہ گولڈ سمتھ کے اکاؤنٹ سے اپ لوڈ کی گئی جس میں ٹائیران کی کی سالگرہ منائی جارہی ہے جبکہ ٹائیرائن عمران خان کے دونوں بیٹوں قاسم خان اورسلیمان عیسیٰ خان کے ہمراہ موجود ہیں اور تینوں مسکرا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ٹائیرائین وائٹ نامی اس بچی کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ پی ٹی آئی عمران خان کی مبینہ بیٹی ہے۔

(جاری ہے)

ٹائیرائین کی ماں سیتا وائٹ نے بھی اپنے بیانات میں عمران خان کو اس بچی کا باپ قراردیاتھا جبکہ عمران خان نے ان تمام بیانات کی تردید کی تھی۔ سیتا وائٹ 2004 میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئی تھیں۔عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ گولڈ سمتھ نے اپنے مصدقہ انسٹا گرام اکاؤنٹ سے ٹائرائین کی اپنے اورعمران خان کے دونوں بچوں کے ہمراہ ایک تصویر شیئرکی ہے۔ اور اس کی سالگرہ پر اس کے لیے نیک خواہشات اور پیار کا اظہار کیا ہے، جمائمہ کو ٹائیرائن کے ساتھ دیکھ کر ٹویٹر پر کافی لوگوں نے جمائمہ کی جانب سے لیے گئے اس قدام کو سراہا بھی ہے.

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :