امریکہ نے ایران پر عائد پابندیاں اٹھانے کا عندیہ دے دیا،ارنا کا دعوی

بدھ 17 جون 2015 21:21

امریکہ نے ایران پر عائد پابندیاں اٹھانے کا عندیہ دے دیا،ارنا کا دعوی

تہران۔ 17 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 جون۔2015ء) امریکی وزیر خارجہ نے پہلی بار ایران پر عائد پابندیاں اٹھائے جانے کا عندیہ دیا ہے۔ایرانی خبر رساں ادارے ارنا نے دعوی کیا ہے کہ نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا کہ امریکہ ایران پر عائد اقتصادی پابندیاں اٹھانے کے لئے تیار ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ امریکہ ایران کی ایٹمی سرگرمیوں میں ممکنہ انحراف(پی ایم ڈی) سے متعلق سوالوں کے جوابات حاصل ہونے سے پہلے ہی پابندیاں اٹھانے پر آمادہ ہے۔

جان کیری نے کہا کہ ہمارا یہ اصرار نہیں کہ ایک معینہ وقت میں یا ماضی میں ایران نے جو کچھ کیا ہے اس کی وضاحت پیش کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ جامع ایٹمی معاہدے کی ڈیڈ لائن اب بھی برقرار ہے اور یہ کہ وہ ویانا میں جاری مذاکرات میں شرکت کا ارادہ رکھتے ہیں۔آئی اے ای اے کی متعدد رپورٹوں میں بھی اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ ایران کی ایٹمی سرگرمیوں میں فوجی مقاصد کی جانب انحراف کا کوئی ثبوت اسے نہیں ملا ہے۔

متعلقہ عنوان :