جامعہ کراچی: ایم اے/ ڈبل ایم اے پرائیوٹ کے رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

جمعرات 18 جون 2015 20:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 جون۔2015ء )جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسرڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیہ کے مطابق ایم اے اور ڈبل ایم اے پرائیوٹ اور امپرومنٹ آف ڈویژن کے لئے رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی تاریخ میں24 جون 2015 ء تک توسیع کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

طلبہ اپنے رجسٹریشن فارم 3500/= روپے فیس کے ساتھ یو بی ایل بینک کاؤنٹرز واقع سلورجوبلی گیٹ جامعہ کراچی پر جمع کراسکتے ہیں۔مضمون کی تبدیلی کے لئے بھی انہی تاریخوں میں 700/= روپے فیس کے ساتھ فارم جمع کرائے جاسکتے ہیں۔