سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے صدر مملکت ممنون حسین کی دورپاکستان کی دعوت قبول کرلی
جمعہ 19 جون 2015 11:49
جدہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 جون۔2015ء) سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے صدر مملکت ممنون حسین کی دورپاکستان کی دعوت قبول کرلی ، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،صدر مملکت ممنون حسین نے سعودی فرمانروا کو علاقائی صورتحال سے آگاہ کیا۔سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے صدر مملکت ممنون حسین کے شاہی محل آمدپر شاندار استقبال کیا‘ اس موقعپر سعودی شہزادہ محمد بن نائف بھی موجود تھے۔
صدر مملکت ممنون حسین کے ہمراہ سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر منظور الحق اور قونصل جنرل آفتاب کھوکھر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہ پاکستانی حکومت اور عوام سعودی عرب کی قیادت اورعوام کے ساتھ گہرے جذبات رکھتے ہیں ، سعودی عرب کی سلامتی اور علاقائی سالمیت کا تحفظ کیا جائے گا۔(جاری ہے)
سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے کہا کہ پاکستان اورسعودی عرب برادر اسلامی ملک ہیں اور دونوں ممالک کے تعلقات گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ مزید مستحکم ہوں گے۔
سعودی عرب میں موجود پاکستانی کمیونٹی کی سعودی عرب کی ترقی اور خوشحالی کیلئے خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ اس موقع پر صدر مملکت ممنون حسین نے مسلم امہ کے فلاح و بہبود کے لئے سعودی فرمانروا کے کردار کو سراہا۔ سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حجاج کرام اور عمرہ زائرین کی خدمت کرنا ہمارا فرض ہے اور سعودی عرب کے عزم واستحکام کے لئے مزید جدوجہد جاری رکھیں گے۔ سعودی فرمانروا نے خطے میں قیام امن اوردہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.