جامعہ کراچی: سردار یاسین ملک پروفیشنل ڈیولپمنٹ سینٹر کے زیر اہتمام دوروزہ کورس 22 جون سے شروع ہوگا

جمعہ 19 جون 2015 16:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 جون۔2015ء)جامعہ کراچی کے سردار یاسین ملک پروفیشنل ڈیولپمنٹ سینٹر کے زیر اہتمام ”رسد کا انتظام“کے موضوع پردوروزہ کورس 22 اور23جون کومنعقد ہورہاہے۔

(جاری ہے)

مذکورہ کورس تاجر حضرات،انتظامی شعبے سے وابستہ افراد ،اساتذہ اور طلبہ کے لئے بہت مفید ہوگا۔ریسورس پرسن میجر(ر) ظہیر الدین بابر ہونگے۔کورس کے اوقات صبح 9:00 تا دوپہر 1:00 بجے تک ہونگے۔