ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ذیل گھر میں لگایاجانیوالاسستا رمضان بازار پہلے روز ہی بری طرح ناکام
کھجوروں ، لیموں، کولڈ ڈرنکس سمیت مختلف اشیائے ضروریہ رمضان بازار سے غائب ، چکن ، چھوٹے ، بڑے گوشت کا صرف ایک ایک سٹال ، چینی کے واحد سٹال پر لوگوں کی شدید گرمی میں لمبی لائنیں ،شہریوں کاشدید احتجاج
جمعہ 19 جون 2015 18:16
جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 جون۔2015ء) ضلعی انتظامیہ جھنگ ، ٹی ایم اے ، مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے ذیل گھر فوارہ چوک شہید روڈجھنگ صدر میں لگایا جانیوالاسستا رمضان بازار پہلے روز ہی بری طرح ناکام ہو گیاجہاں کھجوروں ، لیموں، کولڈ ڈرنکس سمیت مختلف اشیائے ضروریہ رمضان بازار سے غائب نظر آئیں جبکہ چکن ، چھوٹے ، بڑے گوشت کا صرف ایک ایک سٹال لگایا گیاجہاں غیرمعیاری گوشت کے باعث عوام نے خریداری کے ضمن میں کسی دلچسپی کامظاہرہ نہیں کیا نیز چینی کے واحد سٹال پر لوگوں کی شدید گرمی میں لمبی لائنیں لگی رہیں اور آٹے کے سٹال پر بھی شناختی کارڈ نہ دکھانے والوں کو آٹا فراہم نہیں کیاگیا۔
دوسری جانب بااثر پھل ، سبزی ، مصالحے ، گوشت فروشوں نے انتظامیہ کے برعکس تحصیل روڈ پر سیشن ہاؤس کی دیوار کے ساتھ اپنا متوازی بازار لگا لیا ہے جہاں اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بھی 100سے 200گنا تک بڑھادی گئی ہیں جس پر شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے سیشن ہاؤس کی دیوار کے ساتھ تحصیل روڈ پر لگائے گئے پھلوں ، سبزیوں، گوشت ، مصالحوں ،گراسری ، دیگر اشیائے ضروریہ کی تمام ریڑھیاں ، چھابے ، سٹال فوری طورپر ہٹا کر ذیل گھر کی وسیع و عریض جگہ پر لگائے گئے رمضان بازار میں منتقل کرنے کامطالبہ کیاہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.