بھارت کے جوہری پروگرام میں3 بڑی تبدیلیاں کی جارہی ہیں ٗبھارتی جوہری پروگرام کو فروغ ملے گا ٗبھارتی میڈیا
بھارت6 جوہری ری ایکٹر کا ٹھیکہ امریکی کمپنیوں جنرل الیکٹرک اور ویسٹنگ ہاؤس کو دینے جا رہا ہے ٗرپورٹ
اتوار 21 جون 2015 14:23
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 جون۔2015ء) بھارتی اخبار ’اکنامک ٹائمز‘ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ بھارت کے جوہری پروگرام میں3 بڑی تبدیلیاں کی جارہی ہیں، جس سے بھارتی جوہری پروگرام کو فروغ ملے گا۔ رپورٹ کے مطابق بھارت کے جوہری پروگرام کو3 بڑی تبدیلیوں سے فروغ ملے گا۔ پہلی تبدیلی یہ کہ جاپان نے جوہری ری ایکٹر سائٹ کے لئے بھارت سے کہا ہے جو جاپان کی طرف سے اشارہ ہے کہ وہ بھارت کے ساتھ جوہری تجارت کے لیے تیار ہے، بلکہ وہ بھارت میں امریکہ، فرانس اور روس کی طرف سے ایٹمی پارکوں کی تعمیر میں انہی کی صف میں شمار ہونے کے لئے بے تاب ہے۔
دوسری تبدیلی یہ کہ بھارت6 جوہری ری ایکٹر کا ٹھیکہ امریکی کمپنیوں جنرل الیکٹرک اور ویسٹنگ ہاؤس کو دینے جا رہا ہے۔(جاری ہے)
امریکی کمپنیوں سے 6جوہری ری ایکٹروں کی تعمیر پر دستخط کرنے سے بھارت کی دیرینہ پالیسی میں ایک بڑی تبدیلی ہے۔ 2امریکی کمپنیوں کے ساتھ6 ری ایکٹر کا سودا بھارت کے لئے سستی قیمتوں کے تعین کا مطلب ہو گا۔ تیسری تبدیلی بھارت کی طرف سے ایک جوہری پالیسی کی خریداری ہوگی جو جوہری صنعت کے لئے ایک اہم جزو ہے۔
انشورنس اسٹرکچر ا?ئندہ ماہ سے اس وقت قابل عمل ہو جائے گا، جب بھارت کے نیوکلیئر پاور کارپوریشن ایک کنسورشیم سے 100کروڑ روپے کے پریمیم میں ایک جوہری انشورنس پالیسی خریدے گا، جس میں جنرل انشورنس کارپوریشن اور برطانیہ سے ایک نیوکلیائی رسک انشورنس کمپنیوں کے نام سے ایک گروپ بھی شامل ہے۔ بھارت میں جوہری پارک قائم کرنے کے لئے جاپانی آمادگی ایک اہم خارجہ پالیسی کی پیش قدمی ہے کیونکہ جاپان واحد ملک ہے جسے ایٹمی حملے کا سامنا کرنا پڑا ہے اور وہ بھارت میں اس سیکٹر میں سرمایہ کیلئے تیار ہے۔ بھارت امریکہ جوہری معاہدے کے باوجود اب بھی عدم پھیلاؤ کے معاہدے کے باہر بھارت ایک ایٹمی ریاست ہے۔ بھارت کے جاپان کے ساتھ جوہری مذاکرات اگلے چند ماہ کے دوران ہونے جارہے ہیں۔ اس سال کے اوائل میں امریکی صدر باراک اوبامہ کے دورہ بھارت کے دوران ویسٹنگ ہاؤس اور جی ای کیلئے 6ری ایکٹر کے معاہدے کو حتمی شکل دی گئی۔ ان ری ایکٹر کے اخراجات کم ہوں گے۔ ان ری ایکٹروں کے لئے سائٹس گجرات اور آندھرا پردیش کی ہیں ایک انشورنس پول اس جوہری سیٹ اپ کا ایک اہم حصہ ہے۔ جی آئی سی اور برطانوی گروپ کے 1500کروڑ کا انشورنس پول بھارت کی سول جوہری پروگرام کا احاطہ کریگا۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
منی پور میں خواتین نے 11 مسلح افراد کو فورسز کی حراست سے چھڑالیا
-
اقوام متحدہ کا امریکی جامعات کے طلبہ مظاہرین کے خلاف پولیس ایکشن پر اظہار تشویش
-
بھارت،ویو کے باعث کلاس روم کو سوئمنگ پول میں تبدیل کردیا گیا
-
متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی
-
واٹس ایپ نے بھارت میں اپنے آپریشن بند کرنے کے دھمکی دے دی
-
امریکہ کی جانب سے نام نہاد ’’حد سے زیادہ پیداوار ‘‘ایک جھوٹا بیانیہ ہے ، چین
-
حرمین انتظامیہ کی زائرین کو ماسک پہننے کی ہدایت
-
اہلیہ پر کرپشن کے الزامات، ہسپانوی وزیراعظم کا استعفی نہ دینے کا فیصلہ
-
امریکا کے بعد فرانس کی یونیورسٹیوں میں بھی غزہ کے حق میں احتجاج
-
بھارت ، مقابلے کے امتحان کے تیاری کرنے والے طلبہ خود کشیاں کرنے لگے
-
بھارت ، اطراف تیندوے کی موجودگی سے شہریوں میں خوف
-
امریکی سرزمین پرقتل کی بھارتی سازش پروائٹ ہائوس کا بیان آ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.