`محکمہ صحت کی تمام تر کوششوں کے باوجود ہ پرائمری و سکینڈری ہیلتھ سنٹرز پر 23سو زائد گریڈ17کے میڈیکل افسران کی سیٹیں عرصہ داراز سے خالی `

اتوار 21 جون 2015 16:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 جون۔2015ء) محکمہ صحت کی تمام تر کوششوں کے باوجود ہ پرائمری و سکینڈری ہیلتھ سنٹرز پر 23سو زائد گریڈ17کے میڈیکل افسران کی سیٹیں عرصہ داراز سے خالی ہیں ۔ جس کی وجہ سے علاج ومعالجہ شدید متاثر ہو رہا ہے۔ پنجاب حکومت کے تمام تردعوؤں کے باوجود بھی اتک ان سیٹوں پر مستقل بنیاد پر بھرتی کا عمل مکمل نہ ہوسکا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق بنیادی مراکز صحت اور رولر ہیلتھ سنٹرز پر ابھی بھی 40فیصد سیٹیں خالی ہیں کہ جس کے مطابق تقریبا1375سیٹیں ابھی بھی خالی ہیں ۔ٹی ایچ کیو ہسپتالوں میں گری17کے میڈیکل آفیسرز اور وویمن میڈیکل آفیسرز کی 1185 منظور شدہ سیٹیں ہیں کہ جن میں سے 472 خالی ہیں اسی طرح ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں کل 1883 سیٹیں منظورہیں جن میں سے 467 سیٹیں عرصہ داراز سے خالی ۔ جس کی وجہ سے علاج ومعالجہ شدید متاثر ہو رہا ہے۔ حکومت تمام تردعوؤں کے باوجود بھی اتک ان سیٹیں پر مستقل بنیاد پر بھرتی کا عمل مکمل نہیں کر سکی