فارورڈز کو گول کرنے ہوں گے ‘ شہناز شیخ
منگل 23 جون 2015 12:37
اینٹورپ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 جون۔2015ء)پاکستانی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ شہناز شیخ نے کہا ہے کہ اولمپک کوالیفائنگ راوٴنڈ کے اگلے میچوں میں پاکستانی فارورڈز کو گول کرنے ہوں گے کیونکہ پہلے میچ میں انھوں نے گول کرنے کے متعدد یقینی مواقع ضائع کیے۔پاکستانی ہاکی ٹیم نے بیلجیئم کے شہر اینٹورپ میں جاری ورلڈ ہاکی لیگ کے پہلے میچ میں پولینڈ کو ایک کے مقابلے میں دو گولوں سے شکست دی اور اب وہ اپنا دوسرا میچ بدھ کے روز آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی۔
ایک انٹرویو میں شہناز شیخ نے کہاکہ پاکستانی ٹیم نے پہلے میچ میں جارحانہ ہاکی کھیلی جس کا نتیجہ چھ پنلٹی کارنروں کی صورت میں سامنے آیا، جن میں سے دو پر گول بھی ہوئے، لیکن پاکستانی فارورڈز نے گول کرنے کے مواقع ضائع بھی کیے جس پر قابو پانا ہو گا۔(جاری ہے)
شہناز شیخ نے کہا کہ آسٹریلیا عالمی نمبر ایک ٹیم ہے جس نے پہلے میچ میں فرانس کو دس گول سے شکست دی ہے، لیکن پاکستانی ٹیم میں اتنی صلاحیت موجود ہے کہ وہ عالمی نمبر ایک ٹیم کا سخت مقابلہ کر سکے۔
پاکستانی ٹیم کو پہلا میچ جیت کر اعتماد ملا ہے اور انھیں یقین ہے کہ کھلاڑی اپنی پوری صلاحیت کے مطابق کھیلیں گے۔انھوں نے کھلاڑیوں کو آسٹریلوی ٹیم کی کمزوریاں بھی ویڈیو کی مدد سے بتائی ہیں اور ان سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کی جائے گی۔شہناز شیخ نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کے اولمپکس میں کوالیفائی کرنے کے امکانات خاصے روشن ہیں۔ اولمپکس میں 12 ٹیموں نیحصہ لینا ہے جن میں برازیل میزبان کی حیثیت سے کھیلے گا۔ پانچ کانٹی نینٹل چیمپئن ٹیمیں ہوں گی ‘ چھ کوالیفائر ہوں گی۔ظاہر ہے اگر کوئی کانٹی نینٹل ٹیم کسی کوالیفائنگ راوٴنڈ سے کوالیفائی کریگی تو اسے دو میں سے ایک جگہ چھوڑنی ہو گی اور وہ جگہ کسی دوسری ٹیم کو مل جائیگی۔شہنازشیخ نے کہا کہ بیلجیئم کے ٹورنامنٹ میں پانچویں نمبر تک آنے والی ٹیم کے اولمپکس میں کوالیفائی کرنے کے امکانات روشن ہوں گے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
آئی سی سی آفیشل چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے وینیوز کا معائنہ کرنے پاکستان پہنچ گئے
-
پی سی بی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا اینتھم بنائے گا
-
افغانستان نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
اپنے قریبی دوست کی ناگہانی موت کے باعث کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا، عمر گل کا انکشاف
-
آسٹریلیا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی، چیئر مین پی سی بی کا دو ٹوک بیان
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے بھارت نے اسکواڈ کا اعلان کردیا، روہت شرما قیادت کرینگے
-
ہاکی کی بہتری کیلئے میرٹ پر فیصلے کیے گئے ،عالمی سطح پر ملک کی نمائندگی کرنا یقینا ایک قا بل فخر بات ہے ،رانا مشہود
-
پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا امریکہ میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ
-
پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل چیلنج کپ 2023 فائنل راؤنڈ کا آغاز یکم مئی سے ہوگا
-
عامروسیم میموریل پی سی بی انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کے حوالے سے اجلاس
-
ڈی او کے بی کرکٹ ٹورنامنٹ مستنگ کلیمنگ نے جیت لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.