وزیراعلیٰ سندھ کا شدید گرمی کے باعث سندھ بھر کے سرکاری اداروں میں عام تعطیل کا اعلان

منگل 23 جون 2015 15:33

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 جون۔2015ء) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے شدید گرمی کے باعث سندھ بھر کے سرکاری اداروں میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ منگل کو وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے سندھ اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری سندھ کو ہدایات دیں کہ سندھ بھر کے سرکاری اداروں میں فوری چھٹی دی جائے۔

(جاری ہے)

قائم علی شاہ نے مزید کہا کہ حکومت جتنی سہولت دے سکی دے گی گرمی قدرت کی طرف سے ہر سال ہوتی ہے۔

ہمیں معلوم ہے کہ لوگوں نے عید کیلئے شاپنگ کرنی ہے لیکن ہم معذرت خواہ ہیں بجلی کی کمی کے باعث مارکیٹیں زیادہ دیر تک کھلی رکھنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ کے الیکٹرک نجی ادارہ ہے بجلی کے تمام معاملات وفاقی حکومت دیکھ رہی ہے پھر بھی میں نے بجلی کی بحالی کے احکامات گزشتہ رات ہی دے دیئے تھے انہوں نے کہا کہ ہمیں لوگوں کی قیمتی جانوں کے ضائع ہونے پر دکھ ہے۔

متعلقہ عنوان :