ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار ملزمان سے تفتیش کیلئے دو رکنی برطانوی ٹیم اگلے ہفتے پاکستان آئے گی، تین گرفتار ملزمان سے پوچھ گچھ کیلئے جے آئی ٹی بنائی جائے گی، ایان علی کیس وزارت داخلہ اور ایف آئی اے کا نہیں بلکہ کسٹم انٹیلی جنس کا کیس ہے
وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پریس کانفرنس سے خطاب
منگل 23 جون 2015 21:31
اسلام آباد ۔ 23 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 جون۔2015ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار ملزمان سے تفتیش کیلئے دو رکنی برطانوی ٹیم اگلے ہفتے پاکستان آئے گی، برطانیہ سے اچھے تعلقات ہیں ان کے ساتھ تعاون کرنا ہماری ذمہ داری ہے، تین گرفتار ملزمان سے پوچھ گچھ کیلئے جے آئی ٹی بنائی جائے گی، ایان علی کیس وزارت داخلہ اور ایف آئی اے کا نہیں بلکہ کسٹم انٹیلی جنس کا کیس ہے، یہ دیکھنا ہوگا کہ اس کے پیچھے کون ہے۔
منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ لندن میں ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کے حوالے سے برطانوی حکومت اور پولیس کی متعدد درخواستیں حکومت پاکستان کو موصول ہو چکی تھیں، اس حوالے سے 2 ماہ قبل ایک شخص کو کراچی سے گرفتار کیا گیا جو انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت زیر تفتیش ہے‘ ہم نے برطانیہ کو سفارتی ذرائع سے اطلاع دی ہے کہ پہلے مرحلہ میں وہ اس شخص سے تفتیش کرسکتے ہیں، 2 رکنی برطانوی پولیس کی ٹیم اگلے ہفتے پاکستان پہنچے گی۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.