بے شمار آفرز ہو رہی ہیں لیکن اب میری شوبز میں واپسی ناممکن ہے ‘ دیدار

بدھ 24 جون 2015 13:11

بے شمار آفرز ہو رہی ہیں لیکن اب میری شوبز میں واپسی ناممکن ہے ‘ دیدار

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 جون۔2015ء ) تھیٹر کی نامور اداکارہ دیدار نے کہا ہے کہ بے شمار آفرز ہو رہی ہیں لیکن اب میری شوبز میں واپسی ناممکن ہے ،رمضان ہمیں بڑوں، چھوٹوں ، نادار اور مستحق لوگوں کی مدد کرنے کا درس دیتا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ روزہ روح کی پاکیزگی کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں ہے ، رمضان میں تمام مصروفیات ترک کر کے پورے روزے رکھتی ہوں ۔ رمضان ہمیں بڑوں، چھوٹوں ، نادار اور مستحق لوگوں کی مدد کرنے کا درس دیتا ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں دیدار نے کہا کہ شوبز میں ا ب واپسی نا ممکن ہے مجھے بے شمار آفرز ہوئی ہیں مگر اب میں اپنے شوہر اور گھر کو زیادہ اہمیت دیتی ہوں ،عروج کے دنوں میں شوبز چھوڑنے پر مجھے فخر ہے ۔

متعلقہ عنوان :