تعلیمی ثانوی بورڈ ایبٹ آباد نے میٹرک کے نتائج کا اعلان کردیا،طالبات نے پہلی تین پوزیشنیں اپنے نام کرلیں

میٹرک کے امتحانات میں 57ہزار253طلباء وطالبات نے شرکت کی،ہزار442طلباء وطالبات نے کامیابی حاصل کی

بدھ 24 جون 2015 22:21

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 جون۔2015ء) تعلیمی ثانوی بورڈ ایبٹ آباد نے میٹرک کے نتائج کا اعلان کردیا۔طالبات نے پہلی تین پوزیشنیں اپنے نام کرلیں۔میٹرک کے امتحانات میں 57ہزار253طلباء وطالبات نے شرکت کی ۔41ہزار442طلباء وطالبات نے کامیابی حاصل کی ۔کامیابی کا تناسب 72.38فیصدرہا ۔سائنس گروپ میں 29ہزار 506طلباء وطالبات میں سے 24ہزار369طلباء وطالبات نے کامیابی حاصل کی ۔

نتائج کا نتاسب 82.59فیصدرہا۔آرٹس گروپ میں 26ہزار407طلباء وطالبات میں سے 15ہزار938طلبہ وطالبات نے کامیابی حاصل کی ۔آرٹس گروپ میں کامیابی کا تناسب 60.36فیصد رہا ۔کمپیوٹرسائنس گروپ میں 1340طلباء وطالبات میں سے 1135نے کامیابی حاصل کی ۔تنائج کا تناسب 84.7فیصدرہا ۔ایبٹ آباد تعلیمی بورڈ کے کنٹرولر امتحانات پروفیسر جہانزیب نے بدھ کے روز ایبٹ آباد بورڈ کے ہال میں پہلی 20پوزیشنوں کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ میٹرک کے امتحانات میں پہلی 20پوزیشنیں 57طلباء وطالبات نے حاصل کیں ہیں ۔

(جاری ہے)

اقراء کالجیٹ سکول مانسہرہ کی طالبہ ماہ روشہ شہزاد نے1034نمبرحاصل کرکے پہلی ۔دبئی انٹرنیشنل پبلک سکول اینڈ کالج کی طالبہ نورالعین فاطمہ،پاکستان انٹرنیشنل پبلک سکول بھیرکنڈکی طالبہ انیلہ خواج نے 1027نمبر حاصل کرکے دوسری جبکہ اسی سکول کی طالبہ لائبہ منیب نے1025نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔دبئی انٹرنیشنل پبلک سکول اینڈ کالج مانسہرہ کے طالب علم 1023نمبرحاصل کرکے چوتھی ،پاکستان نیشنل پبلک سکول لودھی آباد ایبٹ آباد کے صباحت راشد قریشی نے1023حاصل کرکے پانچویں،جناح جامع پبلک سکول ہری پور کے طالب علم محمد ہاشم صابرنے1017نمبرحاصل کرکے چھٹی پوزیشن حاصل کی ہے۔

تعمیرنوسیکنڈری پبلک سکول مانسہرہ کی طالبہ مومنہ مصطفی،گارڈن پبلک سکول مانسہرہ کی طالبہ جویریا نے1015نمبرحاصل کرکے ساتویں،جناح جامع پبلک سکول اینڈ کالج کے طالب علم احمد حفیظ نے 1014نمبر حاصل کرکے آٹھویں ،قائداعظم پبلک سکول ہری پور کی طالبہ ارزش زمان اوربیکن پبلک سکول ہری پور کی طالبہ وردہ خان نے 1010نمبرحاصل کرکے نویں پوزیشن حاصل کی ہے۔

ماڈرن ایج پبلک سکول اینڈ کالج ایبٹ آباد کی طالبہ وجیدہ منوراورڈان پبلک ہائی سکول ہری پورکی طالبہ ملیحہ ریاض نے 1009نمبر حاصل کرکے دسویں،پاکستان انٹرنیشنل پبلک سکول اینڈ کالج ایبٹ آباد کی طالبہ فاطمہ سلیم،ڈان پبلک سکول ہری پور کے حماد اورپاکستان سکاؤٹ کیڈٹ کالج کے طالب علم بابر علی نے 1008نمبر حاصل کرکے گیارہویں پوزیشن حاصل کی ہے۔

مانسہرہ پبلک سکول اینڈ کالج مانسہرہ کی طالبہ فضیلہ صغیر،جناح جامع ہائی سکول اینڈ گرلز کالج ہری پورکی طالبہ آمنہ سہیل ملک ،تعمیروطن پبلک سکول اینڈ کالج کی طالبہ سیدہ ایمن عابداورمانسہرہ پبلک سکول اینڈ کالج مانسہرہ کی طالبہ مریم طاہر نے 1007نمبر حاصل کرکے بارہویں،مانسہرہ پبلک سکول اینڈ کالج مانسہرہ کے طالب علم شاہول خرم،پاکستان نیشنل پبلک سکول لودھی آباد کی طالبہ فاطمہ اختر خاان،روزویلی پبلک ہائی سکول سلہڈ ایبٹ آباد کی طالبہ دعاجاویداورقائداعظم پبلک سکول کے ٹی ایس ہری پورکی طالبہ ماریہ بی بی نے1006نمبر حاصل کرکے تیرہویں،تعمیرنوسیکنڈری پبلک سکول مانسہرہ کی طالبہ بی بی مہ جبین اوردبئی انٹرنیشنل پبلک سکول مانسہرہ کی طالبہ انتیہ ریاض نے 1005نمبرحاصل کرکے چوہدویں پوزیشن حاصل کی ہے۔

جناح جامع ہائی سکول اینڈ گرلز کالج ہری پور کی طالبہ عروج ملک،پاکستان کیڈٹ سکاؤٹ کالج بٹراسی کے طالب علم اسدشہزاد،بیکن پبلک سکول ہری پور کے طالب علم امین خان اورگارڈن پبلک سکول مانسہرہ کی طالبہ زینب جاوید نے 1004نمبرحاصل کرکے پندرہویں،جناح جامع ہائی سکول ہری پور کی طالبہ نمرہ اسماعیل،شوکت پبلک سکول پنڈ مینم ہری پورکی طالبہ عظمیٰ،دبئی انٹرنیشنل پبلک سکول اینڈ کالج مانسہرہ کی طالبہ مدیحہ جبیں عباسی نے 1003نمبر حاصل کرکے سہولویں،تعمیر نوسیکنڈری سکول ہری پور کی طالبہ شزہ اسلام اورجناح جامع پبلک سکول اینڈ کالج ہری پور کے طالب علم وجاہت خالد نے 1001نمبر حاصل کرکے سترہویں پوزیشن حاصل کی ہے۔

ماڈرن ایج پبلک سکول اینڈ کالج کی طالبہ فاطمہ نیاز،ایبٹ آباد پبلک سکول ایبٹ اباد کے طالب علم حمزہ محمد جعفر،پاکستان سکاؤٹ کیڈٹ کالج بٹراسی مانسہرہ کے طالب علم محمد زبیر،ینگ مسلم پبلک سکول اینڈ کالج بٹگرام کے طالب علم جاوید اقبال اورلائٹ ٹاور پبلک سکول مانسہرہ کے طالب علم انس رحمن نے 1000نمبر حاصل کرکے اٹھارہویں پوزیشن حاصل کی ہے۔

پاکستان انٹرنیشنل پبلک سکول اینڈ کالج ایبٹ آبا دکی طالبہ مروہ رحمت اورڈان پبلک سکول ہری پور کے طالب علم شاہزیب ایوب نے 999نمبر حاصل کرکے انیسویں،جناح جامع ہائی سکول اینڈ گرلز کالج ہری پور کی طالبہ لائبہ احمد،ایبٹ آبا دپبلک سکول کے طالب علم صدام حسین ،دبئی انٹرنیشنل پبلک اینڈ کالج مانسہرہ کے طالبہ نرمہ مشتاق عباسی اورجناح جامع پبلک سکول اینڈ کالج ہری پور کے طالب علم حسن بلال احمد نے 998نمبر حاصل کرکے ایبٹ آبا دبورڈ میں بیسویں پوزیشن حاصل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :