اوسطاًہر 37دن بعد ایک بھارتی لڑاکا طیارہ حادثے کا شکار ہو رہاہے ‘ بھارتی میڈیا کی رپورٹ
پاکستان کے پاس پیشہ وارانہ فضائیہ کے علاوہ جدید فنی تربیت سے آراستہ ہوا باز بھارت کیلئے شدید پریشانی کا باعث بنے ہوئے ہیں
جمعرات 25 جون 2015 23:09
رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 جون۔2015ء) بھارتی میڈیا نے اپنی فضائیہ کی نااہلی کا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اوسطاًہر 37دن بعد ایک بھارتی لڑاکا طیارہ حادثے کا شکار ہو رہاہے جس سے بھارت کی پوری دنیا میں جگ ہنسائی ہورہی ہے جبکہ اسکے مدمقابل پاکستان کے پاس پیشہ وارانہ فضائیہ کے علاوہ جدید فنی تربیت سے آراستہ ہوا باز بھارت کیلئے شدید پریشانی کا سبب بنے ہوئے ہیں ۔
ایک بھارتی جریدے کے مطابق بھارتی فضائیہ کی طاقت 42سکواڈرن سے کم ہو کر 35سکواڈرن رہ گئی ہے چین کے لڑاکا طیارے بھارت سے 3گنازیادہ ہیں ،بھارتی لڑاکا طیاروں کے حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح سے بھارتی حکومت اور مسلح افواج شدید پریشانی کا شکار ہیں اور انہیں عوامی تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔(جاری ہے)
الہٰ آباد کے قریب جیگوار تربیتی طیارے کے حادثے کیساتھ ساتھ رواں سال جنگی طیاروں کے حادثات کی تعداد 6ہو گئی ہے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق زائد المیعاد بیڑے اور سکواڈرن طاقت میں کمی کیساتھ فضائی حادثے بھارتی فوج کیلئے ایک چیلنج بن چکا ہے ۔بھارتی فضائیہ کے ترجمان ونگ کمانڈر ایس ایس بریدی کا کہنا ہے کہ بھارتی فضائیہ اوسطاًہر 37روز بعد 1طیارے کو کھو رہی ہے گزشتہ 60ماہ میں 50بھارتی لڑاکا طیارے تباہ ہو چکے ۔ہیں ایک طیارہ لاکھوں ڈالرز مالیت ہے جبکہ سکھوئی کی تباہی نے 200مضبوط بیڑوں کی تیاری پر سوال اٹھایا ہے ۔آڈٹ حکام نے مذکورہ طیاروں کی تباہی کا ذمہ دار فنی ،تکنیکی اور انسانی لاپروائی قرار دیا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.