بلوچستان کے نوجوانوں کو احساس ہورہا ہے کہ انہیں اکسایا جارہا ہے: کمانڈر سدرن کمانڈ ناصر خان جنجوعہ

muhammad ali محمد علی ہفتہ 27 جون 2015 00:23

کوئٹہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 26 جون 2015 ء) کمانڈر سدرن کمانڈ ناصر خان جنجوعہ کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے نوجوانوں کو احساس ہورہا ہے کہ انہیں اکسایا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کمانڈر سدرن کمانڈ ناصر خان جنجوعہ کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے عوام نے امن کو فوقیت دی ہے۔ بلوچستان کے نوجوانوں کو احساس ہورہا ہے کہ انہیں اکسایا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

کمانڈر سدرن کمانڈ نے ہتھیار اٹھانے والے سے اپیل کی ہے کہ وہ پہاڑوں سے واپس آجائیں کیونکہ لڑائی میں کوئی فائدہ نہیں ہے۔

ناصر خان جنجوعہ کا مزید کہنا تھا کہ امن سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں ہے، امن خراب کرنے والوں کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا، کسی کو خوشحالی چھیننے نہیں دی جائے گی۔ کمانڈر سدرن کمانڈ نے کوئٹہ کے عوام سے اپیل کی ہے کہ مشتبہ افراد کو دیکھتے ہی فوری 1135 پر اطلاع دیں۔

متعلقہ عنوان :