ویٹرنری یونیورسٹی میں عمر ہ کے لیے قر عہ اندازی کی تقریب کا انعقاد

ہفتہ 27 جون 2015 13:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جون۔2015ء) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہورنے گذشتہ روز یو نیو رسٹی کے خر چے پر عمرہ کی ادائیگی کے لئے دو ملا زمین کے انتخاب کے لئے قر عہ اندا زی کا انعقا د کیا ۔ وا ئس چا نسلر پرو فیسرڈاکٹر طلعت نصیر پا شا نے تقریب کی صدارت کی اور عمرہ کی سعادت حا صل کر نے کے لئے قر عہ اندا زی سے نکلنے والے دوخوش نصیبوں کے نامو ں کا اعلان کیا ۔

جبکہ دیگر اہم شخصیا ت میں صدر اکیڈمک سٹا ف ایسو سی ایشن پرو فیسر ڈاکٹر انیلہ ضمیر درا نی ، صدر آفیسرز سٹا ف ایسو سی ایشن سجا د حیدر ، نا ن ٹیچنگ سٹا ف ایسو سی ایشن کے صدر قا ضی محمد اکر م اور محمد اسلم صد یقی کے علا وہ یو نیورسٹی کے ملا زمیں کی بڑ ی تعداد اس مو قع پر مو جو د تھی۔ گر یڈ 16 اور اس سے اوپر کے ملا زمین میں سے مبا رک محمو د لیکچرا ر سیواس جھنگ اور گریڈ 1 سے 15تک کے ملا زمین میں سے محمد اسرار نا ئب قا صد ڈیپا ر ٹمنٹ آف اینیمل نیو ٹر یشن کا قر عہ اندا زی میں نا م نکلا۔

(جاری ہے)

اس مو قع پر خطاب کر تے ہوئے وا ئس چا نسلر نے جیتنے والے ملازمین کو مبارکباد پیش کی اورکہا کہ ویٹر نر ی یو نیور سٹی نے پا کستا ن بھر کی تمام یونیورسٹیوں میں نو یں پو زیشن حا صل کی اوریہ کا میا بی یو نیور سٹی کے اسا تذہ و طلبہ اور ایڈ منسٹر یشن کی اجتما ئی انتھک کا و شو ں کی مر ہو ن منت ہے انہوں نے تمام ملا زمین کو آپس میں اتحاد و تعا ون کے ساتھ ملکر کام کر نے کی تا کید بھی کی۔مز ید براں کہا کہ ہر سال عمر ہ کی قر عہ اندا زی کا یہ سلسلہ جا ر ی رہے گا۔