گاؤں مینول اور چغبت میں سکول نہ ہونے کی وجہ سے سینکڑوں بچوں کا مستقبل تاریک ہونے کا خدشہ

ہفتہ 27 جون 2015 14:50

مانسہرہ۔ 27 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جون۔2015ء) گاؤں مینول اور چغبت بشمول مضافات کے قریب کوئی سکول نہ ہونے کی وجہ سے سینکڑوں بچوں کا مستقبل تاریک ہونے کا خدشہ ہے۔

(جاری ہے)

منتخب عوامی نمائندے بھی عوام کے اعتماد پر پورا نہیں اتر سکے سماجی کارکن سید زرغون شاہ اور ان کے دیگر ہم خیال ساتھیوں نے مشترکہ بیان میں کہا کہ سکول بلڈنگ کی تعمیر کیلئے کچھ عرصہ قبل ہم نے اراضی دی ہے مگر کسی نمائندے کی عدم توجہی سے تاحال کوئی سکول نہیں بن سکا جس کی وجہ سے یہاں کے لوگ ان پڑھ اور ان میں شعور کی کمی ہے۔ انہوں نے صوبائی حکومت اور منتخب عوامی نمائند وں سے فوری طور پر سکول تعمیر کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :