انٹرنیشنل پبلک سکول اینڈ کالج حویلیاں نے میٹرک کے نتائج میں ایک بار پھر میدان مار لیا

ہفتہ 27 جون 2015 14:51

حویلیاں۔ 27 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جون۔2015ء) انٹرنیشنل پبلک سکول اینڈ کالج حویلیاں نے حالیہ میٹرک نتائج میں شاندار روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ایک بار پھر میدان مار لیا۔ ادارہ کی طالبہ نمرہ نواز نے970 نمبر لیکر پہلی ، زینب نور نے 965 نمبر لیکر دوسری، خولہ منور اور عبدالباسط نے 950 نمبر لیکر سکول میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

انٹرنیشنل پبلک سکول اینڈ کالج نے ایبٹ آباد بورڈ میں نمایاں پوزیشن لیتے ہوئے حویلیاں سرکل میں تمام سرکاری وپرائیویٹ سکولوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

200 سے زائد طلباء و طالبات نے میٹرک کا امتحان دیا اور زیادہ طرح طلباء و طالبات نےA ون اور اے گریڈ حاصل کیا۔ اس طرح نویں کلاس میں ادارہ کی طالبہ مصباح منیر نے491 نمبر لیکر پہلی اور بشیر فضل نے488 نمبر لے کر دوسری اور آیان یوسف نے 486 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ یاد رہے کہ میٹرک کے نتائج 2014ء میں بھی انٹرنیشنل پبلک سکول اینڈ کالج حویلیاں نے بورڈ میں پہلی 20 پوزیشنوں میں سے16 ویں پوزیشن حاصل کی تھی۔