ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

ہفتہ 27 جون 2015 17:40

اسلام آباد۔ 27 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جون۔2015ء) آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم ہفتہ کی شام اور رات کو مالاکنڈ، فیصل آباد، ملتان، ساہیوال، ڈی جی خان، ژوب ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات نے آئندہ 2 روز کے دوران سندھ اور بلوچستان سمیت ملک کے اکثر میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم مالاکنڈ، ساہیوال، فیصل آباد ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش ساہیوال میں 15 ملی میٹر جبکہ ٹوبہ ٹیک سنگھ 07، جھنگ 04، شورکوٹ 02، استور، کالام اور مظفرآباد میں ایک ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ عنوان :