عمران فاروق قتل کیس کی تحقیقات کیلئے لندن میٹروپولیٹن پولیس کی ایک ٹیم ہفتہ کو اسلام آباد پہنچ گئی ٗپیر سرگرمیوں کا آغاز کریگی
برطانوی ٹیم پاکستانی حکام کی تحویل میں موجود کیس سے جڑے دو ملزمان سے ملاقات کریگی عمران فاروق قتل کیس کے گرفتار ملزمان کو بھی اسلام آباد منتقل کر دیا گیا
ہفتہ 27 جون 2015 22:22
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جون۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی تحقیقات کیلئے لندن میٹروپولیٹن پولیس کی ایک ٹیم ہفتہ کو اسلام آباد پہنچ گئی۔اسلام آباد نے برطانیہ سے درخواست کی تھی کہ سکاٹ لینڈ یارڈ کی ایک ٹیم کو پاکستان میں جاری ڈاکٹر عمران قتل کیس کی تحقیقات میں معاونت کیلئے بھیجا جائے۔
توقع ہے کہ برطانوی ٹیم پاکستانی حکام کی تحویل میں موجود کیس سے جڑے دو ملزمان سے بھی ملے گی۔برطانوی ٹیم انتہائی سخت سیکیورٹی میں پیر سے اپنی سرگرمیوں کا آغاز کرے گی۔(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق عمران فاروق قتل کیس کے گرفتار ملزمان کو بھی اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ہے، وزیرداخلہ چودھری نثارنے اعلان کیا تھا کہ پاکستان اس تحقیقات میں بلواسطہ یا بلاواسطہ تعاون کریگا۔
رواں ہفتے، وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے بتایا تھا کہ زیر تحویل ملزمان کا ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس سے تعلق جڑتاہے۔وزیر داخلہ نے اپریل میں کراچی سے معظم علی نامی شخص کی گرفتاری ظاہر کی تھی، جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہیکہ وہ اس کیس میں مرکزی ملزم ہیں۔ادھر، گزشتہ ہفتے اس کیس میں مطلوب محسن علی اور خالد شمیم کو چمن میں پاک افغان سرحد سے گرفتار کیا گیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.