بھارتی ریاست گجرات میں سیلاب ،80 افراد جان سے گئے، 7 شیروں سمیت مختلف اقسام کے پانچ ہزار جانور بھی ہلاک
امریلی بھاونگر اور گیر کے اضلاع میں ایک درجن سے زیادہ شیر لاپتہ ہیں،ہلاک ہونے والے جانوروں میں نیل گائے، ہرن اور جنگلی سور شامل ، 150 نیل گائے اورتین چیتل ہرن کی لاشیں بھی ملی ہیں،حکام
اتوار 28 جون 2015 16:14
نئی دہلی/ گاندھی نگر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جون۔2015ء) بھارت کی مغربی ریاست گجرات میں سیلاب کے باعث 80افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 7 شیروں سمیت مختلف اقسام کے پانچ ہزار جانور ہلاک ہو گئے،درجنوں شیر لاپتہ ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست گجرات میں بارشوں اور سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی۔ سیلاب سے 80 افراد کی زندگی کو بہاکر ساتھ لے گیا ساتھ ہی مختلف جانوروں کی ہلاکتوں کابھی سبب بنا۔
سیلاب کے باعث ایشیاٹک نسل کے کم از کم 7 شیرہلاک ہو گئے ہیں جبکہ امریلی بھاونگر اور گیر کے اضلاع میں ایک درجن سے زیادہ شیر لاپتہ ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ سیلاب سے مختلف اقسام کے پانچ ہزار جانور ہلاک ہو گئے ۔بارش کے پانی میں کمی کے بعد محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کو سات شیروں کی لاشیں ملیں جن میں ایک تین ماہ کے شیر کے بچے کی بھی لاش تھی۔(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی
-
واٹس ایپ نے بھارت میں اپنے آپریشن بند کرنے کے دھمکی دے دی
-
امریکہ کی جانب سے نام نہاد ’’حد سے زیادہ پیداوار ‘‘ایک جھوٹا بیانیہ ہے ، چین
-
حرمین انتظامیہ کی زائرین کو ماسک پہننے کی ہدایت
-
اہلیہ پر کرپشن کے الزامات، ہسپانوی وزیراعظم کا استعفی نہ دینے کا فیصلہ
-
امریکا کے بعد فرانس کی یونیورسٹیوں میں بھی غزہ کے حق میں احتجاج
-
بھارت ، مقابلے کے امتحان کے تیاری کرنے والے طلبہ خود کشیاں کرنے لگے
-
بھارت ، اطراف تیندوے کی موجودگی سے شہریوں میں خوف
-
امریکی سرزمین پرقتل کی بھارتی سازش پروائٹ ہائوس کا بیان آ گیا
-
بھارت، شرپسندوں نے مسجد میں گھس کر امام کو شہید کردیا
-
امریکا میں ملزم کی پولیس پر فائرنگ، 4 افسران ہلاک
-
امریکی صدرکے قطری امیر، مصری ہم منصب کو فون
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.