غلام مصطفی پر قاتلانہ حملہ اور مولانا عبدالعزیز کے داماد کا ماورائے قانون اغوا افسوسناک اور قابل مذمت ہے ،حکمران علماء کرام اور مذہبی کارکنوں کی جان ومال کا تحفظ یقینی بنائیں ،اسلام آباد راولپنڈی میں بڑھتی ہوئی ٹارگٹ کلنگ قانون نافذکرنے والے اداروں کے لیے لمحہ فکریہ ہے ،لوگوں کو ماورائے عدالت اغواء کرنے کی روش ترک کی جائے ،اگر کسی پر کوئی الزام اور کسی کے خلاف کوئی ثبوت ہو تو اس کو عدالتوں میں پیش کیا جائے ،ماورائے عدالت اقدامات افسوسناک ہیں
وفاق المدار س العربیہ کے رہنماوٴں مولانا محمد حنیف جالندھری ،مولانا قاضی عبدالرشید اور مولانا ظہور احمد علوی کابیان
اتوار 28 جون 2015 16:23
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جون۔2015ء) وفاق المدار س العربیہ کے رہنماوٴں مولانا محمد حنیف جالندھری ،مولانا قاضی عبدالرشید اور مولانا ظہور احمد علوی نے کہا کہ اہلسنت والجماعت کے رہنماء حاجی غلام مصطفی پر قاتلانہ حملہ اور مولانا عبدالعزیز کے داماد کا ماورائے قانون اغواء افسوسناک اور قابل مذمت ہے ،حکمران علماء کرام اور مذہبی کارکنوں کی جان ومال کا تحفظ یقینی بنائیں ،اسلام آباد راولپنڈی میں بڑھتی ہوئی ٹارگٹ کلنگ قانون نافذکرنے والے اداروں کے لیے لمحہ فکریہ ہے ،لوگوں کو ماورائے عدالت اغواء کرنے کی روش ترک کی جائے ،اگر کسی پر کوئی الزام اور کسی کے خلاف کوئی ثبوت ہو تو اس کو عدالتوں میں پیش کیا جائے ،ماورائے عدالت اقدامات افسوسناک ہیں۔
اپنے ایک مشترکہ بیان میں وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین نے کہا کہ اسلام آباد میں اہلسنت والجماعت کے رہنماء حاجی غلام مصطفی ٰ بلوچ پر قاتلانہ حملہ افسوسناک اور قابل مذمت ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ حکمران مذہبی کارکنوں اور علماء کرام کی جان ومال کا تحفظ یقینی بنائیں اور خاص طور پر اسلام آباد راولپنڈی میں علماء کرام کی بڑھتی ہوئی ٹارگٹ کلنگ کی روک تھام کا بندوبست کریں ۔
وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین نے اسلام آباد راولپنڈی میں ٹارگٹ کلنگ کی پے درپے وارداتوں کوقانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے لمحہ فکریہ قراردیا ۔دریں اثنا ء وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین نے مولانا عبدالعزیز خطیب لال مسجد کے داماد سلمان غازی کو لاہور سے ماورائے عدالت اغواء کیے جانے کی بھی شدید مذمت کی ۔انہوں نے کہا کہ اگر کسی کے خلاف کوئی الزام یا ثبوت ہے تو اس کے خلاف باقاعدہ مقدمہ چلایا جائے لیکن ماورائے آئین اور ماورائے قانون اٹھائے جانے والے اقدامات قابل مذمت اور اشتعال انگیزہیں ۔وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین نے سلمان غازی کے اغواء کومولانا عبدالعزیز کے خلاف انتقامی کارروائی قراردیا اور کہا کہ جب مولانا عبدالعزیز ایک عرصے سے تعلیمی اور تبلیغی مشاغل میں مصروف عمل ہیں تو انہیں بلاوجہ پریشان کرنے اور ان کے خاندان اور متعلقین کو ہراساں کرنے سے گریز کیا جائے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
-
مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی
-
ہمیشہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں ، کوئی ڈیل نہ ہی کریں گے‘ خدیجہ شاہ
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.