میرے خیال میں موجودہ حکومت 2 سے 3 ماہ میں جا سکتی ہے‘ کچھ بڑا ہونے والا ہے اس مرتبہ فوج نہیں آئیگی بلکہ کوئی حادثہ ہو سکتا ہے‘پیپلز پارٹی سنگین بحران میں ہے اور اس سے نکلنے کیلئے انہیں ایک بڑے انجن کی ضرورت ہے‘پیپلز پارٹی والوں کیلئے بلاول ایک امید ہیں اور انہیں خورشید شاہ کی جگہ اپوزیشن لیڈر کے طور پر پارلیمنٹ میں لانا ایک اچھا فیصلہ ہو گا ‘ پیپلز پارٹی کے کئی لوگ تحر یک انصاف میں شمولیت کیلئے تیار ہیں ،عوامی مسلم لیگ کے سربراہ رکن قومی اسمبلی شیخ رشید احمد کاانٹر ویو
اتوار 28 جون 2015 18:29
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 جون۔2015ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ میرے خیال میں موجودہ حکومت 2 سے 3 ماہ میں جا سکتی ہے‘ کچھ بڑا ہونے والا ہے اس مرتبہ فوج نہیں آئیگی بلکہ کوئی حادثہ ہو سکتا ہے‘پیپلز پارٹی سنگین بحران میں ہے اور اس سے نکلنے کیلئے انہیں ایک بڑے انجن کی ضرورت ہے‘پیپلز پارٹی والوں کیلئے بلاول ایک امید ہیں اور انہیں خورشید شاہ کی جگہ اپوزیشن لیڈر کے طور پر پارلیمنٹ میں لانا ایک اچھا فیصلہ ہو گا ‘ پیپلز پارٹی کے کئی لوگ تحر یک انصاف میں شمولیت کیلئے تیار ہیں ۔
اپنے ایک انٹر ویو کے دوران عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ (ن) لیگ نے ماضی سے کوئی سبق نہیں سیکھا وہ ڈلیور کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں‘ عوام حکومتی پالیسیوں سے اکتا گئے ہیں‘ گرانفروشی، توانائی بحران، بیروزگاری اور دیگر مسائل پچھلے دور حکومت سے بھی زیادہ سنگین ہو چکے ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں موجودہ حکومت 2 سے 3 ماہ میں جا سکتی ہے، کچھ بڑا ہونے والا ہے اس مرتبہ فوج نہیں آئیگی بلکہ کوئی حادثہ ہو سکتا ہے۔
انہوں نے کہا یمن بحران میں ہمیں سعودی عرب کی حمایت کرنا چاہئے۔ ہم اس مسئلے کو پرامن طور پر حل کرنے کیلئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا اقتصادی راہداری مکمل ہونے کے بعد کوئی امریکہ کی طرف نہیں دیکھے گا۔ چین امریکہ کے اثر و رسوخ سے نکلنے میں ہماری مدد کر رہا ہے۔مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.