پاکستان عوامی تحریک کے سر براہ ڈاکٹر علامہ طاہر القادری سات ماہ واپس وطن پہنچ گئے
پیر 29 جون 2015 11:32
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) پاکستان عوامی تحریک کے سر براہ ڈاکٹر علامہ طاہر القادری سات ماہ بعد لندن سے پاکستان پہنچ گئے ، عوامی تحریک اور منہاج القرآن کے سینکڑوں کارکنوں نے ایئرپورٹ پر پرجوش استقبال کیا‘ ڈاکٹر طاہر القادری ایئرپورٹ سے قافلے کی شکل میں اپنی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن پہنچے‘ چار گھنٹے کے سفر میں کارکنان وقفے وقفے سے گاڑیوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے رہے‘ راستے میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر پولیس کی نفری بھی تعینات رہی۔
تفصیلات کے مطابق پیر کی صبح آٹھ بجے عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری ایمریٹس کی پرواز کے ذریعے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچے۔ ان کا طیارہ بیس منٹ تاخیر سے اترا ۔(جاری ہے)
اس موقع پر ان کے استقبال کیلئے ملک بھر سے آئے عوامی تحریک اور منہاج القرآن کے سینکڑوں کارکن بھی موجود تھے جو طیارے کی لینڈنگ کے بعد ایئرپورٹ داخل ہوگئے اور قائد کا والہانہ استقبال کیا۔
جیسے ہی سر پر سیاہ ٹوپی ‘ کالی قمیض پر براوٴن دھاری دار کوٹ پہنے ڈاکٹر طاہر القادری ایئر پورٹ سے باہر آئے تو کارکنوں نے فلک شگاف نعرے لگا ئے اور ان پر گلاب کی پتیاں نچھاور کیں۔ اس موقع پر عوامی تحریک کے رہنما حق نواز گنڈا پور ‘ طاہر القادری کے دونوں صاحبزادوں کے علاوہ کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی جن میں بچے ، بوڑھے اور خواتین بھی شامل تھیں۔ سرخ سفید اور سبز پرچم لہراتے سروں اور گلے میں پارٹی پرچم کے رنگوں کی مناسبت سے رومال اور گلے میں اسکارف ڈالے کارکنوں نے بھنگڑے ڈال کر اپنے قائد کو خوش آمدید کہا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.