سربیا کا پاکستان سے282 ٹی55 ٹینکس فروخت کا معاہدہ آئندہ ہفتے دستخط ہونگے
ٹینکوں کو موجودہ حالت میں فروخت نہیں کیا جائے گا، سب سے پہلے جدید بنایا جائے گا ‘رپورٹ
پیر 29 جون 2015 13:41
بلغراد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) سربیا کی وزارت دفاع نے پاکستان آرمی کو 282ٹی 55ٹینکوں کی فروخت کے معاہدے اتفاق ہوگیا ہے۔ نے سربیین اخبار”Blic“ کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ معاہدے پر اتفاق بلغراد میں اسلحے کی نمائش کے موقع پر ہوا۔ خریداری کا معاہدہ کروڑوں ڈالر مالیت کا ہے جس پر آئندہ ہفتے دستخط کیے جائیں گے۔ اخبار کو آرمی ذرائع نے بتایا کہ سربیین فوج کے لئے یہ معاہدہ انتہائی اہم ہے۔
ٹینکس اپ گریڈ کرکے پاکستان کو فروخت کیے جائیں گے ان ٹینکوں کی جدید حالت میں تیاری سے ان کی قیمت کئی گنا بڑھ جائے گی ‘معاہدے کی مالیت دسیوں ملین ڈالر ہونے کی وجہ سے اسے انتہائی رازادری میں رکھا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ معاہدے پر اصولی اتفاق پاکستان کے وزیر برائے دفاعی صنعت کے ساتھ ہوگیا۔(جاری ہے)
پاکستان کے ساتھ ٹینکوں کے معاہدے کی اخبار کو بالواسطہ طور پر وزارت دفاع میں دفاعی ٹیکنالوجی کے چیف میجر جنرل بوجان زرنک نے تصدیق کی جنرل کا کہنا تھا کہ یہ ریٹائرڈ اور متروک فوجی سامان کے ہتھیاروں میں سے 282ٹینکوں کی فروخت کے لیے اصولی طور پر ایک معاہدہ تھا تاہم انہوں نے کہا کہ میں اس پر بات نہیں کرنا چاہتا کہ کس ملک کے ساتھ یہ معاہدہ کیا گیا یہ مناسب نہیں ہوگا کیونکہ معاہدے پر ابھی دستخط نہیں کیے گئے۔
انہوں نے کہا کہ یہ پیشکش سربیا کی فوج کے لئے انتہائی سازگار ہے۔ ٹینکوں کو موجودہ حالت میں فروخت نہیں کیا جائے گا، سب سے پہلے انہیں جدید بنایا جائے گا یہ کام ہماری دفاعی صنعت کے سپرد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سودے سے حاصل کی گئی رقم ہتھیار کے لئے بجٹ میں جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.