پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کل سے کارکنوں سے ملاقاتوں کا باقاعدہ آغاز کر یں گے
پیر 29 جون 2015 14:38
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی چھ ماہ سے زائد کے عرصے کے بعد سوموار کے روز وطن واپسی ‘عوامی تحر یک کے سینکڑوں کارکنان کا اےئر پورٹ سے تحر یک منہاج القر آن سیکرٹر یٹ تک شاندار استقبال ‘کبوتر بھی فضا میں چھوڑنے کے ساتھ ساتھ کارکنوں نے کئی من پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کیں‘ ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے اور گھڑ ڈانس بھی دکھایاجاتا رہاجبکہ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کل (منگل ) سے کارکنوں سے ملاقاتوں کا باقاعدہ آغاز کر یں گے ۔
سوموار کے روز عوامی تحر یک کے سر براہ ڈاکٹر طاہر القادری غیر ملکی دورے کے بعد لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل اےئر پورٹ پہنچے تووہاں عوامی تحریک کے صدر ڈاکٹر رحیق عباسی ، سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور ،ڈاکٹر طاہر القادری کے دونوں صاحبزادے اور دیگر نے انکا استقبال کیا جسکے بعد انکو بہت بڑے جلوس کے ہمراہ مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے ماڈل ٹاؤن میں منہاج القر آن سیکرٹر یٹ پہنچے اےئر پورٹ سمیت تمام راستے سیکورٹی کے انتہا ئی فول پروف انتظامات کیے گئے تھے ڈاکٹر طاہر القادری ایئر پورٹ سے باہر آئے تو کارکنوں نے فلک شگاف نعرے لگا کر ان کا استقبال کیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں کارکنوں نے ہاتھوں میں قومی اور پارٹی پرچم اٹھا رکھے تھے جبکہ مرد و خواتین کارکنوں نے پارٹی پرچم کے رنگوں کی مناسبت سے رومال اور اسکارف اوڑھ رکھے تھے جو وقفے وقفے سے اپنی قیادت کے حق میں نعرے لگاتے رہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.