خیبرپختونخوا کے عوام کوبار بار یقین دہانیوں کے باوجود 18,18گھنٹے بجلی لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے،سکندرشیرپاؤ
پیر 29 جون 2015 16:26
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین سکندرحیات خان شیرپاوٴنے وفاقی حکومت کی جانب سے سحر اور افطار کے اوقات میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے اعلان کو خیبر پختونخوا کے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکھنے کے مترادف قراردیا اور کہا کہ اس قسم کے حربوں سے انھیں مزید ٹرخایا نہیں جا سکتا۔ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ صوبہ خیبر پختونخوا کے عوام کورمضان المبارک کے مہینے اور وفاقی حکومت کی جانب سے بار بار یقین دہانیوں کے باوجود 18,18گھنٹے بجلی لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے جس کی وجہ سے پانی ناپید اور کاروبار زندگی معطل ہو کر رہ گیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ شدید بدامنی،دہشتگردی اور انتہا پسندی کی وجہ سے صوبہ میں مہنگائی،بے روزگاری اور پسماندگی بھی زوروں پر ہے لہٰذا وفاقی حکومت لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں کمی کے ساتھ ساتھ صوبہ کی بدحالی اور پسماندگی کو مد نظر رکھتے ہوئے خصوصی توجہ دے تاکہ یہاں پر پائی جانے والی محرومی و مایوسی کا ازالہ ہو سکے۔(جاری ہے)
پختونوں کو جاری بحرانوں سے نکالنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں عوام کی نظریں قومی وطن پارٹی پر لگی ہوئی ہیں کیونکہ ہماری جماعت ہی پختونوں کی واحد نمائندہ جماعت ہے جوان کے حقوق وبہبود اور تحفظ کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھا رہی ہے ۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
-
اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلم پاکستانی نژاد وزیراعظم نے استعفیٰ دیدیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.