پاکستان کے حکمران اپنے فرائض سے بالکل بے خبر ہیں‘ حافظ ادریس
محکمے ،صوبائی و وفاقی حکومتیں کراچی کے عوام کو موت کے منہ میں دھکیلنے کی یکساں ذمہ دار ہیں
پیر 29 جون 2015 17:36
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) جماعت اسلامی کے نائب امیرحافظ محمدادریس نے کہا ہے کہ پاکستان کے حکمران اپنے فرائض سے بالکل بے خبر ہیں، عوام جن مشکلات کا شکار ہیں طبقہ امرا کو اس کی خبر ہے نہ اپنی ذمہ داریو ں کا احساس ہے، ملک بھر میں موت رقصاں ہے اور غریب غربا کے لیے اپنے مردوں کو دفن کرنا بھی مشکل ہوگیا ہے۔
(جاری ہے)
اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی میں گرمی کی لہر ہر سال آیا کرتی ہے، مگر اس سال کراچی الیکٹرک کمپنی ،بلدیہ کراچی کے ذمہ داران اور صوبائی ومرکزی حکومتیں عوام کو موت کے منہ میں دھکیلنے کے یکساں ذمہ دار ہیں۔
گرمی کی اس شدت میں شہریوں کے لیے نہ بجلی ہے ، نہ پانی۔ پاکستان کا سب سے بڑا شہر جس قیامت سے گزر رہا ہے اس نے پوری دنیا میں پاکستان کے نام پہ دھبہ لگا دیا ہے۔ ایم کیو ایم کی قتل وغارت گری، بھتہ خوری اور بوری بند لاشوں کی سیاست ہی کیا کم تھی کہ ایک نئے عذاب نے بے چارے اہل کراچی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ اس موقع پر تمام شرکا نے شہدائے کراچی کے لیے دعائے مغفرت کی۔مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.