150 ارب روپے کا تاریخی ’’خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام‘‘ دیہی معیشت میں انقلاب لائے گا، ’’خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام‘‘ کا انقلابی منصوبہ دیہی معیشت کے پائیدار فروغ کا ضامن ہے، سڑکوں کی تعمیر و بحالی کے پروگرام سے دیہی آبادی کا ہر طبقہ مستفید ہوگا، دیہی سڑکوں کی حفاظت کے پیش نظر اوورلوڈ گاڑیوں کی روک تھام کیلئے ضروری اقدامات کئے جائیں
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا یہی روڈز پروگرام کے حولے سے اجلاس میں خطاب
پیر 29 جون 2015 20:49
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ’’خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام‘‘ دیہی معیشت کیلئے گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے۔ ’’پکیاں سڑکاں، سوکھے پینڈے‘‘ کے تحت آئندہ 3 برسوں کے دوران صوبے کی دیہی سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور بحالی پر 150 ارب روپے صرف کئے جائیں گے۔ ’’خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام‘‘ کا انقلابی منصوبہ دیہی معیشت کے پائیدار فروغ کا ضامن ہے۔
دیہی سڑکوں کی تعمیر و بحالی کے اس بڑے پروگرام سے دیہی آبادی کا ہر طبقہ مستفید ہوگا اور یہ پروگرام دیہی علاقوں میں ترقی و خوشحالی کا انقلاب لائے گا۔وہ پیر کو یہاں اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔اجلاس میں ’’خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام‘‘ پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ دیہی سڑکوں کی تعمیر و بحالی کا یہ منصوبہ ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا پراجیکٹ ہے۔
ہزاروں کلو میٹر سڑکوں کی تعمیر و بحال سے دیہی علاقوں کی قسمت بدل جائے گی۔ پروگرام پر عملدرآمد سے روزگار کے لاکھوں نئے مواقع ملیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 12 فٹ چوڑی کارپٹڈ سڑک کے دونوں اطراف 2، 2 فٹ پکے شولڈرز بنائے جا رہے ہیں اور ان پکے شولڈرز کے ساتھ 4، 4 فٹ مٹی کے شولڈرز بھی بنائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دیہی سڑکوں کی تعمیر و بحالی سے کاشتکاروں کو اپنی اجناس منڈیوں تک لے جانے کیلئے سہولت میسر آئے گی اور ذرائع مواصلات بہتر ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پروگرام پر عملدرآمد کیلئے ایک علیحدہ ’’خادم پنجاب دیہی روڈ اتھارٹی‘‘ بنائی جائے گی جو تمام امور کی نگرانی کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ’’خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام‘‘ پر تیزی سے عمل کیا جا رہا ہے۔ وسائل کا رخ دیہی علاقوں کی ترقی کی جانب موڑ دیا گیا ہے۔ 150 ارب روپے سے دیہی علاقوں کی سڑکوں کی تعمیر و مرمت سے دیہی زندگی میں انقلاب آئے گا۔ وسائل قوم کی امانت ہیں، ایک ایک پائی امانت سمجھ کر خرچ کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تعمیر اور بحال ہونے والی سڑکوں کی حفاظت کیلئے بھی مناسب نظام ہونا چاہیئے تاکہ ان سڑکوں کو ٹوٹ پھوٹ سے بچایا جا سکے۔ سڑکوں کی حفاظت کے پیش نظر دیہی سڑکوں پر اوورلوڈ گاڑیوں کی روک تھام کیلئے ضروری اقدامات کئے جائیں۔ سڑکوں پر پانی کے نکاس کا بھی مناسب انتظام ہونا چاہیئے۔صوبائی وزراء تنویر اسلم ملک، شیر علی خان، اراکین صوبائی اسمبلی میاں طارق محمود، ملک احمد یار ہنجرا، اویس قاسم خان، محمد کاشف، چیف سیکرٹری، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، سیکرٹریز مواصلات و تعمیرات، معدنیات، اطلاعات اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
گلگت بلتستان ، مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے 20افرادجاں بحق 22شدید زخمی
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.