`ماڈل ایان علی کی طبیعت خرا ب ، مسلسل قے کے با عث جیل حکام پریشان
سپر ماڈل کا جیل ہسپتال میں طبی معائنہ کرانے سے انکا ر ،من پسند میڈیکل سنٹر سے علاج کرانے پر بضد،جیل حکام کا حکام بالا سے اس بارے مشاورت کرنے کا فیصلہ`
پیر 29 جون 2015 22:34
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) خوبرو ماڈل ایان علی کی گزشتہ چند دنوں سے ”طبیعت کی خرابی“ سے جیل حکام پریشان ہیں جبکہ قے نہ رکنے پر ایان علی کی پریشانی میں ا ضا فہ ہو رہا ہے۔ سپر ماڈل جیل ہسپتال طبی معائنہ کرانے پر راضی نہیں ہو سکی ہیں من پسند میڈیکل سنٹر سے علاج کرانے پر بضد ہیں‘ جیل حکام نے حکام بالا سے اس بارے مشاورت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع نے کو بتایا ہے کہ خوبرو ماڈل ایان علی کی طبیعت قدرے ناساز ہے۔ بات بات پر تر ش چیزیں کھانے کو مانگ رہی ہیں جس سے جیل حکام کی پریشانی بڑھ رہی ہے انہوں نے ایان علی سے جیل ہسپتال میں معائنہ کرانے کی درخواست کی تو ایان علی نے یہ درخواست مسترد کر دی اور کہا کہ وہ اپنی مرضی کے میڈیکل سینٹر میں معائنہ کرائیں گی۔(جاری ہے)
ایان علی کو وقفے وقفے سے الٹیاں بھی آ رہی ہیں جس سے وہ خود بھی پریشان ہیں۔
اس نئی آ فت سے نمٹنے کے لئے جیل انتظامیہ نے اعلیٰ حکام سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے رواں ہفتے اعلیٰ حکام سے رابطہ کئے جانے کا امکان ہے۔ اس ساری صورتحال سے ایان علی کی جیل میں قید دوسری قیدی خواتین بھی پریشان ہیں کہ آخر کو سپر ماڈل کو کیا ہو گیا ہے کہ جس کی وجہ سے اس کی یہ حالت ہو رہی ہے۔ جیل انتظامیہ بھی تاحال کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچ سکی ہے اعلیٰ حکام کی اجازت ملنے کے بعد خوبرو ماڈل کا کسی مستند ہسپتال سے طبی معائنہ کرایا جائے گامزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.