بلوچستان ،علیحدگی پسند گروپوں میں را سے ملنے والے فنڈز کی تقسیم پر تصادم، ہلاک دہشت گردوں کی تعداد 25ہوگئی
منگل 30 جون 2015 11:35
کوہلو /ڈیرہ بگٹی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء ) کوہلو اور ڈیرہ بگٹی میں دو مختلف علیحدگی پسند گروپوں کے درمیان بھارتی خفیہ ایجنسی 'را' کی جانب سے ملنے والے فنڈز کی تقسیم کی وجہ سے مسلح تصادم کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی تعداد 25ہوگئی ۔منگل کو میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیرہ بگٹی اور کوہلو کی سرحدی پٹی پیر سوری کے دربار برساتی نالے میں کالعدم تنظیم کے کارندوں نے دوسری شرپسند تنظیم کے کیمپ پر خود کار ہتھیاروں اور راکٹوں سے حملہ کردیا۔
دونوں جانب جدید ہتھیاروں اور راکٹ لاوٴنچرز کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔ تصادم کے نتیجے میں 25سے زائد شرپسندوں کی ہلاکت ہوئی ہے جبکہ پندرہ کے قریب شرپسندوں کی زخمی ہونے کی اطلاعات بھی ہیں تاہم مقامی انتظامیہ تاحال ہلاکتوں کی تعداد کی تصدیق نہیں کرپائی ۔(جاری ہے)
لیویز کے افسر کے مطابق تصادم میں ہلاکتیں ہوئی ہیں تاہم کتنی ہوئی ہیں، اس بات کا یقینی طور پر نہیں کہا جاسکتا۔
یہ تصادم دونوں اضلاع کی سرحد پیر سوری دربار اور ہان نالہ پر پیش آیا۔ دونوں اطراف سے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔ سیکیورٹی افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر میڈیا کو بتایا کہ ہلاک ہونے والے تمام عسکریت پسندوں کا تعلق دو مختلف علیحدگی پسند گروپوں سے ہے۔وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بھی واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ دونوں دہشت گرد تنظیمیں ہیں جن میں تصادم 'را' کی جانب سے ملنے والے فنڈز کی تقسیم وجہ سے ہوا۔مزید اہم خبریں
-
آئی ایم ایف کی جانب سے ایک اعشاریہ1ارب ڈالر کی قسط کی منظوری پر شہبازشریف کا اظہاراطمینان
-
وزارت خزانہ کو بینک کھاتوں میں موجود غیر استعمال شدہ عوامی رقوم کو اپنے قبضے میں لینے کی اجازت؟
-
وزیرداخلہ محسن نقوی کا نادرا سنٹر کینٹ کا دورہ ، انتظامات بہتر بنانے کی ہدایت
-
نومئی جلاﺅ گھیراﺅ مقدمات: اسد عمر کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
عدالت نے بشریٰ بی بی کو زہر دیئے جانے کے خدشے کی درخواست نمٹا دی
-
برطانیہ اور یورپی یونین کا نیا فوڈ بارڈر کنٹرول
-
امریکا میں خالصتان تحریک کے راہنماءپنونت سنگھ پنوں کو بھارتی وزیراعظم مودی کے دست راست انٹیلی جنس افسر نے قتل کروایا
-
آئی ایم ایف کے قرض سے پاکستان ڈیفالٹ سے بچ گیا، شہباز شریف
-
بینکس ،مالیاتی ادارے ( کل ) بند رہیں گے
-
ججز خط کیس، سپریم کورٹ کا اسلام آباد ہائیکورٹ کی تجاویز پبلک کرنے کا حکم
-
قرض سے نجات اور معاشی خوشحالی کا دور جلد آئے گا، وزیراعظم
-
بالاکوٹ حملے کے متعلق دنیا سے پہلے پاکستان کو بتایا تھا، مودی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.