اسرائیل نے سویڈش امدادی بحری جہاز کا عملہ ملک بدر کر دیا
منگل 30 جون 2015 14:41
یروشلم(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) اسرائیلی حکام نے غزہ کی پٹی کے لیے امداد لے کر جانے والے ایک بحری جہاز کو قبضے میں لینے کے بعد اس کے عملے کو ملک بدر کر دیا ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکام نے بتایا کہ گزشتہ روز اس سویڈش جہاز کو بین الاقوامی پانیوں میں روک کر ایک قریبی بندرگاہ لے جایا گیا تھا۔
(جاری ہے)
اس بحری جہاز پر صحافیوں اور سیاستدانوں کے علاوہ تیونس کے سابق صدر منصف مرزوقی اور اسرائیلی پارلیمان کے عرب رکن باسل غطاس بھی سوار تھے۔
اس امدادی قافلے کے منتظمین کے مطابق وہ غزہ کے حوالے سے اسرائیل کے غیر انسانی سلوک اور گزشتہ نو برسوں سے غزہ کی سمندری حدود کی ناکہ بندی کی طرف عالمی توجہ مبذول کرانا چاہتے تھے۔ اس دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
امیت شاہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دہلی پولیس کی جانب سے ایف آئی آر درج
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.