تربت ، ماشکیل میں ایف سی کا سرچ آپریشن ، کالعدم بی ایل ایف کے سربراہ کے بھائی ‘ بھانجے اور اہم کمانڈروں سمیت 13 دہشت گرد مارے گئے‘ متعدد زخمی‘ فائرنگ کے تبادلے میں ایف سی اہلکار شہید، دو زخمی
منگل 30 جون 2015 15:21
تربت (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) تربت کے علاقے ماشکیل میں ایف سی کے سرچ آپریشن کے دوران کالعدم بی ایل ایف کے سربراہ کے بھائی ‘ بھانجے اور اہم کمانڈروں سمیت 13 دہشت گرد مارے گئے‘ متعدد زخمی‘ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ایف سی اہلکار شہید جبکہ دو زخمی ہوگئے۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق منگل کی صبح سے جاری ایف سی کے سرچ آپریشن میں تربت کے علاقے ماشکیل میں دہشت گردوں کا گھیراؤ کرلیا گیا ۔
آپریشن میں تیرہ دہشت گرد مارے گئے اور متعدد زخمی ہوئے۔ یہ دہشت گرد 17عورتوں اور بچوں کو یرغمال بنائے جانے اور سات افراد کے قتل میں ملوث تھے۔ دونوں طرف سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا فائرنگ سے کالعدم بی ایل ایف کے سربراہ کے بھائی اور بھانجے سمیت کئی اہم کمانڈر بھی ہلاک ہوگئے۔ آپریشن میں وزارت داخلہ کے ہیلی کاپٹروں نے بھی حصہ لیا۔مزید اہم خبریں
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.