خادم حرمین شریفین نے مسجد نبوی میں نوافل ادا کئے‘ روضہ رسول پر حاضری

منگل 30 جون 2015 15:22

مدینہ منورہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیزگزشتہ روز جدہ سے مدینہ منورہ پہنچ گئے -انہوں نے مسجد نبوی میں نوافل ادا کئے‘ روضہ رسول پر حاضری دی اور خاتم النبین حضرت محمد اور ان کے صحابہ حضرت ابو بکر صدیق اور حضرت عمر رضی اللہ عنہم کے حضور ہدیہ سلام پیش کیا -اس موقع پر شاہی خاندان کے افراد اور دیگر زعما بھی ان کے ہمراہ تھے-