اسلام آباد: آج کے دن کا بہت انتظار تھا، آج ثابت ہو گیا کہ ن لیگ نے عام انتخابات میں منظم دھاندلی کی ہے۔ پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کی انکوائری کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو
سمیرا فقیرحسین منگل 30 جون 2015 15:27
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30 جون 2015 ء) : انکوائری کمیشن کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کا کہنا تھا کہ آج کے دن کا بہت انتظار تھا، کمیشن کو بتایا کہ کس طرح ن لیگ اور الیکشن کمیشن نے مل کر دھاندلی کی، انہوں نے کہا کہ دھرنے کے دوران میں نے مطالبہ کیا تھا کہ نواز شریف استعفیٰ دیں کیونکہ مجھے معلوم تھا کہ ان کے اقتدار میں کبھی بھی شفاف تحقیقات نہیں ہو سکتیں۔
آج کے بعد کسی کو شک نہیں ہونا چاہئیے کہ کتنی دھاندلی ہوئی۔ آج میں دکھاؤں گا کہ آر اوز نے کیا کھیل کھیلا ہے۔ آج عدالت میں ہم نے ن لیگ کا فراڈ پکر لیا ہے39 میں نہیں صرف میرے حلقے میں نادرا نے سپلیمنٹری رپورٹ جاری کی، آج ثابت ہو گیا کہ نواز شریف نے اپنے امپائرز کے ساتھ مل کر میچ کھیلا۔(جاری ہے)
سعد رفیق کے حلقے میں ایک لاکھ 26 ہزار اضافی چھاپے گئے، نادرا کو 26 لاکھ دے کر فرانزک رپورٹ میں نے مانگی تھی، چئیر مین نادرا نے وزیر اعظم آفس کے دباؤ پر بیان دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کا رویہ سب کے سامنے ہے، کیپٹن صفدر کے حلقہ سے نکلنے والے فارم 15 خالی ہیں۔ کپتان کا کہنا تھا کہ الیکشن نہ تو منصفانہ طریقے سے لڑا گیا اور نہ ہی قانون کے مطابق ہوا۔ پنجاب کے الیکشن کمیشن نے بھی آر اوز کو کھلی چھوٹ دے رکھی تھی۔ دھاندلی کرنے والے جلدی جلدی میں فارم بھرتے گئے اور غلطیاں ہو گئیں۔انہوں نے کہا کہ الیکشن میں دھاندلی کرنے پر افتخار چوہدری نے الیکشن کمیشن کو بلوا کر شاباشی دی۔ پس آج ثابت ہو گیا کہ الیکشن میں منظم دھاندلی کی گئی ہے۔ اٹھارہویں ترمیم کے ذریعے ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے مک مکا کیا۔ عمران خان نے کہا کہ جلد ہی یہ بھی پتہ چل جائے گا کہ آر اوز کو کون کنٹرول کر رہا تھا۔ انکوائری کمیشن کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے میڈیا کو فارم 15 میں کی جانے والی مبینہ دھاندلی کا طریقہ بھی بتایا اور فارم 15 دکھایا. اور کہا کہ ان ثبوتوں کے بعد اس بات میں کوئی شک نہیں رہے گا کہ عام انتخابات میں دھاندلی کی گئی ہے.متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.