اسلام آباد : ٹربیو نل میں کیس التوا کا شکار؛ الیکشن کمیشن نے الیکشن ٹربیونل کی مدت میں توسیع کر دی۔
سمیرا فقیرحسین منگل 30 جون 2015 17:17
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30 جون 2015 ء) : الیکشن کمیشن نے الیکشن ٹربیونل کی مدت میں دو ماہ کی توسیع کر دی. تفصیلات کے مطابق عام انتخابات میں انتخابی عذرداریوں کے لئے قائم الیکشن ٹربیونلز کی مدت میں 31 اگست تک توسیع کر دی گئی ہے۔2 سال گزرنے کے باوجود 21 کیسز ابھی تک التوا کا شکار ہیں۔
(جاری ہے)
الیکشن کمیشن آف پاکستان سے جاری اعلامیہ کے مطابق 2013ء کے عام انتخابات میں انتخابی شکایات کیلئے قائم الیکشن ٹربیونلز کی مدت میں 2 ماہ کی توسیع کر دی گئی ہے، پنجاب کے 3 ، سندھ اور خیبر پختونخوا کے 1،1 ٹربیونل کی مدت میں 31 اگست تک کی توسیع کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ ٹربیونلز کی مدت میں یہ پانچویں بار توسیع کی گئی ہے۔ جون 2013ء میں قائم کئے گئے انتخابی ٹربیونلز کی مدت ایک سال تھی ،جن میں پہلے6 ماہ اور پھر2، 2 ماہ کی توسیع 3 بار کی گئی۔ یاد رہے کہ الیکشن ٹربیونلز میں ابھی بھی اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سمیت اکیس کیسز زیر التوا ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
تحریک انصاف یوم تاسیس ریلی کیس: عمرایوب ‘گوہر خان، عامر ڈوگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ‘آج پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی آخری قسط جاری کرنے کی منظوری دیئے جانے کا امکان
-
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری غیرآئینی ہے؟آئین میں نائب وزیراعظم کا کوئی عہدہ نہیں.آئینی ماہرین
-
وفاقی وزیر داخلہ کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹائون کا دورہ ، غیر تسلی بخش جوابات پر ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوعہدوں سے ہٹانے کے احکامات
-
سعودی عرب کی پاکستان کو مزید سرمایہ کاری کی یقین دہانی
-
ایلون مسک بھارت کا دورہ منسوخ کر کے چین پہنچ گئے
-
نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات
-
صاحبزادہ حامد رضا کا پی ٹی آئی کو ایک بار پھر اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا مشورہ
-
وزیرداخلہ کا پاسپورٹ آفس کا دورہ، ’دیواریں بھی پیسے مانگتی ہیں‘ شہریوں کی دہائی
-
’پاکستان کا نام شریفستان رکھ دیں‘
-
صدر زرداری پی ٹی آئی اور ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے، رانا تنویر حسین
-
گندم کے معاملے پر دھرنے کا اعلان کرنے والے کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.