` یونیورسٹیوں کے وائس چانسلر ہوسٹلز کی سخت مانیٹرنگ کریں، ایسے اشخاص کی نشاندہی کریں جو طالبعلم نہیں مگر رہائش پذیر ہیں،کرنل (ر) شجاع خانزادہ
طلبہ کو لیکچر دینے کے لئے ایسے پروفیسرز کو بلایا جائے جو غیر متنازعہ ہوں اور ان کا کسی کالعدم تنظیم سے تعلق نہ ہو،کسی فیکلٹی ممبر کا تعلق انتہا پسند نظریہ رکھنے والی جماعت یا کالعدم تنظیم سے ہوتو اس کی فوری نشاندہی کریں یونیورسٹیوں کی حدود میں واقع مساجد کی سختی سے مانیٹرنگ کی جائے ، مسجد میں رات قیام کرنے کی اجازت نہ دی جائے ، دہشت گردی کے خلاف جنگ نیشنل کاز ہے اس لئے ہم سب کو اپنی قومی ذمہ داریاں نبھانی ہوں گی،صوبائی وزیر داخلہ کی زیر صدارت صوبہ بھر کی یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کا اجلاس`
منگل 30 جون 2015 17:41
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) صوبائی وزیر داخلہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ نے صوبہ کی تمام یونیورسٹیوں کے وائس چانسلر زکو ہدایت کی ہے کہ وہ ہوسٹلز کی سخت مانیٹرنگ کریں اور ایسے اشخاص کی نشاندہی کریں جو طالبعلم نہیں مگر رہائش پذیر ہیں۔انہوں نے کہا کہ طلبہ سے ہوسٹلز میں اکثر و بیشتر ملاقات کے لئے آنے والوں کی سکریننگ بھی کی جائے-انہوں نے یہ ہدایات یہاں سول سیکرٹریٹ کے دربار ہال میں صوبہ بھر کی یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں جس میں سیکرٹری داخلہ ، آئی جی پولیس، کاؤنٹرٹیررازم فورس ، سیکرٹری ہائرایجوکیشن اور دیگر اعلی افسران بھی موجودتھے-انہوں نے کہا کہ طلبہ کو لیکچر دینے کے لئے ایسے پروفیسرز کو بلایا جائے جو غیر متنازعہ ہوں اور ان کا کسی کالعدم تنظیم سے تعلق نہ ہو-انہوں نے یونیورسٹی حکام پر زور دیا کہ وہ سیکورٹی کلیرنس کے بعد مہمانوں کو بلائیں اورکسی مشکوک سرگرمی کی صورت میں فوری طور پر انسدادہشت گردی فورس سے رابطہ کریں- کرنل (ر) شجاع خانزادہ نے کہا کہ یونیورسٹیوں کی حدود میں واقعہ مساجد کی سختی سے مانیٹرنگ کی جائے اور کسی کو مسجد میں رات قیام کرنے کی اجازت نہ دی جائے -انہوں نے کہا کہ اگر کسی فیکلٹی ممبر کا تعلق انتہا پسند نظریہ رکھنے والی جماعت یا کالعدم تنظیم سے ہوتو اس کی فوری نشاندہی کریں اورطلبہ کی طرف سے کی جانے والی کسی بھی مشکوک سرگرمی یا کسی بھی غیر معمولی صورتحال کی اطلاع ملنے پر فوری طور پر متعلقہ انسدادہشت گردی ڈیپارٹمنٹ کو ٹال فری نمبر 0800-11111پر دیں جہاں24 گھنٹے ڈیوٹی افسران موجود ہوں گے اور اطلاع دینے والے کانام مکمل طور پر صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔
(جاری ہے)
مزید تعلیم کی خبریں
-
میٹرک اورانٹرمیڈیٹ کے امتحانات سرکاری سکولوں کے لیے درد سر بن گئے
-
یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں چوتھی پرنسپلز نرسنگ اینڈ الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل انسٹیٹیوٹس کانفرنس،صوبائی وزراء صحت کی بطور مہمان خصوصی شرکت
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 15مئی تک توسیع کردی
-
سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
-
اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام ملک بھر میں امتحانات کل سے شروع ہو نگے
-
ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام سالانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کا آغاز ہو گیا
-
میٹرک بورڈ، جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 23اپریل ہے، چیئرمین بورڈ
-
لاہور سمیت پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا کل سے آغاز ہوگا
-
لاہور : 21 اپریل کو ضمنی انتخابات کے باعث انٹرمیڈیٹ کے 2 پیپرز ملتوی
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار بی ایس پروگرام میں داخلہ کی تاریخ میں توسیع کر دی
-
وفاقی نظامت تعلیمات نے پانچویں اور آٹھویں جماعتوں کے سنٹرلائزڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 25اپریل تک توسیع کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.