2013ء کے عام انتخابات میں منظم دھاندلی ثابت ہوگئی ، ریٹرننگ افسر ان نے انکوائری کمیشن کے حکم پر فارم 15 کو جلدی میں مکمل کیا ،اس وجہ سے غلطیاں رہ گئیں چیئرمین نادرا بتائیں کیا وہ ولی اﷲ ہیں‘ ( ن) لیگ نے نادرا پر د باؤ ڈالے رکھا‘ بہت جلد پتہ چل جائیگا کہ آر اوز کے پیچھے کون تھا
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی میڈیا سے بات چیت
منگل 30 جون 2015 18:12
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ریٹرننگ افسر ان نے انکوائری کمیشن کے حکم پر فارم 15 کو جلدی میں مکمل کیا جس کی وجہ سے غلطیاں رہ گئیں۔ آج ثابت ہو گیا2013ء کے عام انتخابات میں منظم دھاندلی کی گئی ‘ چیئرمین نادرا نے کہا کہ 98 فیصد ووٹ درست ہیں ‘ بتائیں کیا وہ ولی اﷲ ہیں‘ ( ن) لیگ نے نادرا پر د باؤ ڈالے رکھا‘ بہت جلد پتہ چل جائیگا کہ آر اوز کے پیچھے کون تھا۔
وہ منگل کو جوڈیشل انکوائری کمیشن کے اجلاس کے بعد سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے کہاکہ آج ثابت ہو گیا کہ نواز شریف نے اپنے امپائر کے ساتھ مل کر میچ کھیلا ۔ کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے عام انتخابات میں کتنی بڑی دھاندلی کی گئی میں دکھاؤں گا کہ آر اوز نے کیا کھیل کھیلا ہے ۔(جاری ہے)
جوڈیشل انکوائری کمیشن میں دھاندلی کے ثبوت دیدئیے ہیں۔
عمران خان نے کہاکہ نادرا کو 26 لاکھ روپے دے کر فرانزک رپورٹ مانگی تھی نادرا نے صرف میرے حلقے کی سپلیمنٹری رپورٹ جاری کی۔ نادرا نے کہا کہ این اے 122 میں 93 ہزار ووٹوں کی شناخت نہیں ہو سکی جبکہ 122 کے 6001 شناختی کارڈ کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ چیئرمین نادرا کہتا ہے کہ 98 فیصد انگوٹھوں کی تصدیق کی ضرورت نہیں تو چیئرمین صاحب بتائیں کہ کیا آپ ولی اﷲ ہیں۔ حکومت نے نادرا پر بے حد دباؤ ڈالا ہوا ہے ۔ دونوں جوڈیشل انکوائری کمیشن میں ساتھ ساتھ چلتے ہیں۔ عمران خان نے کہاکہ پنجاب کے الیکشن کمیشن نے آر اوز کو کھلی چھٹی دے رکھی تھی پنجاب میں منظم دھاندلی کی گئی سعد رفیق کے حلقہ میں ایک لاکھ 26 ہزار اضافی بیلٹ پیپرز چھاپے گئے ‘ آر اوز سے پوچھا جائیگا آپ نے 28 فیصد اضافی بیلٹ پیپرز کیسے چھاپے۔ آج کمیشن میں ہم نے ثبوت دیدیے ہیں اور مسلم لیگ (ن) کا فراڈ بھی پکڑا ہے ریٹرننگ افسران جوڈیشل کمیشن میں جھوٹ بولنے باعث پریشان دکھائی دے رہے تھے۔ عمران خان نے کہاکہ کیپٹن صفدر کے حلقے سے نکلنے والے فارم 15 خالی ہیں۔ کئی اور حلقوں میں بھی فارم 15 موجود نہیں ہیں بہت جلد پتہ چل جائیگا کہ آر اوز کے پیچھے کون ہے۔ انہوں نے کہا کہ افتخار چوہدری نے ریٹرننگ افسران کو بلا کر الیکشن میں دھاندلی پر شاباش دی۔ ثابت ہو گیا کہ الیکشن میں منظم دھاندلی کی گئی۔ انہوں نے کہاکہ 18 ویں ترمیم کے ذریعے پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ نے مکا مکا کیا تھا۔
مزید اہم خبریں
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
-
اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلم پاکستانی نژاد وزیراعظم نے استعفیٰ دیدیا
-
بھارتی وزیرخارجہ امیت شاہ ہیلی کاپٹر حادثے میں بال بال بچ گئے
-
پی ٹی آئی سے مذاکرات سے انکاری نہیں، فضل الرحمان
-
صدر آصف علی زرداری سے ترک بری افواج کے کمانڈر کمانڈرسیلکوک بایراکتار اوغلو کی ملاقات ، دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.