12پاکستانی فلمیں عید کے موقع پر نمائش کے لیے پیش کی جائیں گی
بدھ 1 جولائی 2015 11:30
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) اس سال میں یہ پہلا موقع ہوگا جب 12پاکستانی فلمیں عید کے موقع پر نمائش کے لیے پیش کی جارہی ہیں ان میں 4 اردو 2 پنجابی اور 6 پشتو فلموں کی نمائش کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں،جب کہ سلمان خان کی بھارتی فلم ”بجرنگی بھائی جان“ کو بھی عید پر نمائش کے لیے پیش کرنے کا فیصلہ ہوچکا ہے۔
(جاری ہے)
عید کے موقع پر ریلیز ہونے والی پاکستانی اردو فلموں میں ہدایتکار کامران اکبر خان کی فلم ”ہلہ گلہ“ ، ہدایتکار لیاقت خان کی فلم ”بازار“ ، یاسر نواز کی فلم ”رانگ نمبر“ اور” بن روئے آنسو“ قابل ذکر ہیں۔
عید پر ریلیز ہونے والی 3فلمیں کراچی میں مکمل کی گئیں ہیں اور تینوں میں اداکار جاوید شیخ شامل ہیں۔ پنجابی فلموں میں ہدایتکار شاہد رانا کی فلم ”رضیہ پھنس گئی غنڈوں میں“، ہدایتکار حنیف جوئیہ کی فلم ”عیاش“ شامل ہیں۔ 6پشتو فلموں میں اربا ز اور ببرک کی دو دو فلمیں قابل ذکر ہیں، اس سال عید کے موقع پر کسی بھی نامور ڈائریکٹر کی کوئی فلم نمائش کے لیے پیش نہیں جارہی اور نہ ہی کسی بڑے اداکار کی کوئی فلم سنیماوٴں کی زینت بنے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سونیا حسین نے اپنی خوبصورتی اور فٹنس کا راز بتا دیا
-
بالی ووڈ اداکار عمران خان کی 9 سال بعد انڈسٹری میں واپسی
-
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی ڈیپ فیک ویڈیو کا شکار
-
کیریئر میں کامیابی حادثاتی نہیں، بہت محنت کی ہے، تاپسی پنو
-
امریکی اداکارہ نے حماس کے خلاف اسرائیلی پروپیگنڈے کو مسترد کردیا
-
نامور مزاحیہ اداکار منور ظریف کی برسی منائی گئی
-
مہک ملک 3 مئی کو تماثیل تھیٹر میں جلوہ گر ہونگی
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.