لاہور ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کے بھانجے رافع بشیر شاہ کی ڈائریکٹر حج جدہ کے عہدے میں توسیع کے خلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت سے تعیناتی کی وجوہات طلب کر لیں۔
عمر جمشید بدھ 1 جولائی 2015 11:37
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ وفاقی حکومت نے خورشید شاہ کے بھانجے رافع بشیر شاہ کے عہدے میں میرٹ کے برعکس اورسیاسی بنیادوں پرتوسیع کی گئی۔
(جاری ہے)
وزیر اعظم انسپکشن ٹیم کی رپورٹ موجود ہے کہ رافع بشیر شاہ نے حج آپریشن میں 76کروڑ روپے کی کرپشن کی لہذا انکے عہدے میں کی جانے والی توسیع ختم کرنے کا حکم دیا جائے۔
وفاقی حکومت کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ گذشتہ سال کامیاب اور مثالی حج کرانے پر رافع بشیر شاہ کے عہدے میں توسیع کی گئی ہے۔جس پر عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اس عہدے پر تعیناتی کے لئے دیگر امیدواروں کا چناو کر لیا گیا تھا پھر ایسی کیا وجوہات تھیں جسکے پیش نظر رافع بشیر کے عہدے میں اچانک توسیع کر دی گئی۔اس حوالے سے عدالت کو آگاہ کیا جائے۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت چھ جولائی تک ملتوی کردی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.