کر اچی میں پانی کے منصوبے کی جلد تکمیل کیلئے نگران کمیٹی تشکیل دی جائے گی ، وفاقی حکومت سندھ حکومت کے ساتھ مل کر منصوبے کا خرچ برداشت کرے گی،وزیراعظم نواز شریف کا اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب
بدھ 1 جولائی 2015 17:30
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء ) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ کراچی میں پانی کے منصوبے کے فور میں شفافیت اور جلد تکمیل کیلئے نگران کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو وفاقی اور صوبائی ارکان پر مشتمل ہوگی ، وفاقی حکومت سندھ حکومت کے ساتھ مل کر منصوبے کا خرچ برداشت کرے گی ۔ وہ بدھ کو یہاں وزیراعلیٰ ہاؤس میں پانی کے مسئلے اور گرین لائن بس سروس چلانے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کررہے تھے ۔
اجلاس میں وزیراعظم نواز شریف کو کراچی میں پانی کی فراہمی کے منصوبے پر بریفنگ دی گئی ۔ بریفنگ میں کہا گیا کہ گریٹر کراچی بلک واٹر سپلائی سکیم کے ذریعے 260 ایم جی ڈی پانی کینجھر جھیل سے مہیا کیا جائے گا ، کراچی کو پانی کی فراہمی کا منصوبہ تین مرحلوں میں مکمل ہوگا ، منصوبے کی تکمیل سے کراچی کی موجودہ اور آئندہ کی ضروریات پوری ہوں گی ، وزیراعظم نواز شریف نے ہدایت کی کہ منصوبے میں شفافیت اور جلد تکمیل کیلئے نگران کمیٹی تشکیل دی جائے ، نگران کمیٹی وفاقی اور صوبائی ارکان پر مشتمل ہونی چاہیے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیر داخلہ کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹائون کا دورہ ، غیر تسلی بخش جوابات پر ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوعہدوں سے ہٹانے کے احکامات
-
سعودی عرب کی پاکستان کو مزید سرمایہ کاری کی یقین دہانی
-
ایلون مسک بھارت کا دورہ منسوخ کر کے چین پہنچ گئے
-
نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات
-
صاحبزادہ حامد رضا کا پی ٹی آئی کو ایک بار پھر اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا مشورہ
-
وزیرداخلہ کا پاسپورٹ آفس کا دورہ، ’دیواریں بھی پیسے مانگتی ہیں‘ شہریوں کی دہائی
-
’پاکستان کا نام شریفستان رکھ دیں‘
-
گندم کے معاملے پر دھرنے کا اعلان کرنے والے کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.