گلبرگ میں کھیلوں کے میدان کو وائی میکس تھیٹر میں تبدیل کرنے کیخلاف درخواست پر پنجاب حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب
بدھ 1 جولائی 2015 17:56
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ نے ڈونگی گراؤنڈ گلبرگ میں کھیلوں کے میدان کو وائی میکس تھیٹر میں تبدیل کرنے کے خلاف دائر درخواست پر پنجاب حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجازالاحسن نے کیس کی سماعت کی ۔
(جاری ہے)
عدالتی حکم کے باوجود سرکاری وکیل نے تحریری رپورٹ عدالت میں پیش نہ کی جس پر درخواست گزار نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ حکومت جان بوجھ کر عدالت میں جواب داخل نہیں کرا رہی اور عدالت عالیہ کے فل بنچ کے فیصلے کے باوجود غیر قانونی طور پرکھیلوں کے میدان کو وائی میکس تھیٹر میں تبدیل کر دیا گیا ۔
عدالتوں میں سرکاری محکموں کو عام آدمی سے زیادہ ترجیح دی جاتی ہے اس کا واضح ثبوت یہ ہے کہ 2011ء میں دائر درخواست پر حکومت پنجاب نے ابھی تک تفصیلی جواب داخل کرنا گوارا نہیں کیا ۔ عدالت نے حکومت پنجاب کو تحریری طور پر تفصیلی جواب داخل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.