وزیراعظم نے مرکزاور سندھ حکومت کے درمیان مسائل کے حل کیلئے وفاقی وزراء پر مشتمل 3 رکنی کمیٹی بنادی
لوڈشیڈنگ ، بجلی کے واجبات کے تنازع ، مالی امور ، فنڈز کے اجرا ، وفاقی حکومت کے تحت کراچی سمیت سندھ بھر میں جاری میگا پروجیکٹس کی تکمیل اور دیگر مسائل کے حوالے سے صوبائی حکومت سے رابطے میں رہے گی کراچی میں امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے ہر ماہ اجلاس منعقد کیا جائے ، نوازشریف کی وزیر داخلہ کو ہدایت سندھ کو این ایف سی ایوارڈ کے تحت اس کا حصہ فراہم کیا جائے ،غیر قانونی لوڈشیڈنگ ختم کی جائے، وزیر اعلیٰ سندھ کا وزیراعظم سے ملاقات میں مطالبہ
بدھ 1 جولائی 2015 18:31
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) وزیر اعظم محمدنواز شریف نے دورہ کراچی کے موقع پر بدھ کومرکزاور سندھ حکومت کے درمیان مسائل کے حل اور رابطے کے نظام کو موثر بنانے کے لیے وفاقی وزراء پر مشتمل تین رکنی کمیٹی بنادی ہے ،کمیٹی میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر سیفران عبدالقادر بلوچ ، اور وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف شامل ہوں گے ۔
کمیٹی سندھ میں لوڈشیڈنگ ، بجلی کے واجبات کے تنازع ، مالی امور ، فنڈز کے اجرا ، وفاقی حکومت کے تحت کراچی سمیت سندھ بھر میں جاری میگا پروجیکٹس کی تکمیل اور دیگر مسائل کے حوالے سے سندھ حکومت سے رابطے میں رہے گی اور باہمی بات چیت کے ذریعہ مسائل کو حل کیا جائے گا ۔ وزیر اعظم نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو ہدایت کی ہے کہ وہ کراچی میں امن وامان کی صورت حال کو بہتر بنانے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری آپریشن کے خاتمے کے لیے ہر ماہ اجلاس منعقد کریں ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسحاق ڈار کی نائب وزیراعظم تعیناتی کیخلاف درخواست پر دلائل طلب مزیدسماعت16مئی تک ملتوی
-
سپیکر قومی اسمبلی کا چلاش میں بس حادثے میں قیمتی جانی نقصان پر اظہارافسوس
-
چیئرمین سینیٹ کامتحدہ عرب امارات کے صدر کے چچا شیخ طہنون بن محمد النہیان کے انتقال پراظہارتعزیت
-
وزیرداخلہ محسن نقوی کا چلاس بس حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پرافسوس کا اظہار
-
وزیراعظم کا شاہراہ قراقرم پر چلاس کے قریب بس حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پراظہارافسوس
-
صدرکا چلاس کے قریب بس حادثے میں قیمتی جانی نقصان پر اظہار افسوس
-
اسحاق ڈار کی 15 ویں اسلامی سربراہی اجلاس کی تیاری کیلئے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت، پاکستان بیورو آف وزرائے خارجہ کی تیاری کے اجلاس کا نائب صدر منتخب
-
وزیرداخلہ اور وزیر ایوی ایشن و دفاع خو اجہ محمد آصف کاعلامہ اقبال ایئرپورٹ لاہور کادورہ، مسافروں کے لئے سہولتوں میں اضافے کی ہدایت
-
دورہ ِ سعودی عرب کی بہترین تیاری کیلئے تمام متعلقہ وزراء اور افسران کی کوششیں قابل تحسین ہیں،وزیر اعظم
-
جو لوگ ہمارے مینڈیٹ چور ہیں ان کے علاوہ سب سے بات ہو گی،بیر سٹر گوہر
-
سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات اورمغربی ایشیا کے دیگرممالک کے ساتھ پاکستان کے تجارتی خسارہ میں نمایاں کمی
-
ہمارے ساتھ جو ظلم ہو رہا ہے اس تشدد کا مقابلہ کریں گے،اسد قیصر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.