جنوبی وزیرستان ٗ افغان فورسز کی فائرنگ اور شیلنگ میں پاکستانی سیکیورٹی فورسز کے 2اہلکار زخمی
سیکیورٹی اہلکاروں کی جوابی کارروائی پر افغان فورسز کی جانب سے شیلنگ بند کی گئی
بدھ 1 جولائی 2015 18:50
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) جنوبی وزیرستان میں افغان فورسز کی فائرنگ اور شیلنگ میں پاکستانی سیکیورٹی فورسز کے 2اہلکار زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے انگوراڈہ میں بارڈر پر افغان فورسز نے فائرنگ اور مارٹر گولوں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں افغان فورسز کی شیلنگ سے اہلکار زخمی ہوئے ذرائع کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں کی جوابی کارروائی پر افغان فورسز کی جانب سے شیلنگ بندہو گئی بعد ازاں زخمی اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ کچھ دنوں میں خیبر ایجنسی اور جنوبی وزیرستان کے قبائلی خطے میں کشیدگی دیکھنے میں آ رہی ہے۔کشیدگی میں اضافے کی وجہ طالبان کے حالیہ دنوں میں افغانستان کے مختلف علاقوں میں حملے ہیں۔(جاری ہے)
گزشتہ ماہ افغان پارلیمنٹ پر حملہ کیا گیا تھا جس کا الزام پاکستان کی خفیہ ایجنسی پر لگایا گیا تھا۔دریں اثناء افغان حکومت نے الزام لگایا ہے کہ پاکستانی حکام نے سرحد کے اس پار تعمیرات بنانے کی کوشش کی ہے ، افغان وزارت داخلہ کے ترجمان صدیق صدیقی نے کہا کہ مشرقی صوبے پکتیکا میں افغان فورسز نے پاکستانی حکام کو تعمیرات سے منع کرنے کیلئے فائرنگ کی تھی۔
خیال رہے کہ شمالی وزیر ستان اور خیبر ایجنسی میں پاکستان کی فوج کی جانب سے آپریشن ضرب عضب اور آپریشن خیبر کی وجہ سے شدت پسند کے ان علاقوں ٹھکانے ختم کیے جا رہے ہیں اور وہ علاقہ چھوڑ کر سرحد پار پناہ لے رہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.